سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے انڈونیشیا کے دفاعی وفد کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے انڈونیشیا کے دفاعی وفد نے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل رسجعفری سجمس الدین کی سربراہی میں ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی توثیق کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ائیر چیف اور انڈونیشین دفاعی وفد کی ملاقات ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ہوئی، ملاقات میں پاک انڈونیشیا فضائی افواج کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی جبکہ استعداد کار میں اضافے،تربیت اور تکنیکی تعاون کے حوالے سے دونوں جانب سے زور دیا گیا۔ بیان کے مطابق ایئر چیف نے انڈونیشئین وفد کو پاک فضائیہ کے جدت طرازی پروگرام سے آگاہ کیا،انڈونیشین وزیرِ دفاع نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، جنگی تیاری اور نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے تحت مقامی سطح پر کامیابیوں کو سراہا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ انڈونیشین وفد نے تربیت، ہوا بازی اور ایرو اسپیس کے شعبوں میں تعاون کے فروغ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات پاک انڈونیشیا دفاعی تعلقات میں پیش رفت اور مسلسل رابطوں و مکالمے کے ذریعے تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کی عکاس ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاک فضائیہ
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔