اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی نااہلی کے بعد خالی سیٹ پر اپوزیشن لیڈر کی تقرری کیلئے حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہوگیا ہے۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی ہی متحدہ اپوزیشن کے واحد امیدوار ہوں گے، سپیکر قومی اسمبلی نے محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی قانونی ضابطے پورے کر کے اپوزیشن لیڈر کا تقرر کریں گے۔

قبل ازیں پی ٹی آئی وفد نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کر کے اپوزیشن لیڈر کیلئے باضابطہ طور پر محمود خان اچکزئی کی نامزدگی جمع کرائی تھی۔

’’بھارت نہیں جائیں گے ‘‘ ۔۔۔بنگلہ دیش کا معاملہ آئی سی سی کیلیے دردسر بن گیا

سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کرنے والے پی ٹی آئی وفد میں بیرسٹر گوہر علی، اسد قیصر، عامر ڈوگر اور اقبال آفریدی شامل تھے، وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات تک اپوزیشن لیڈر کا تقرر ہو جائے گا، سپیکر ہی سب کچھ ہے، وہ جب چاہے نوٹیفکیشن کر سکتے ہیں، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا تقرر ہو جائے تو سینیٹ میں بھی ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، بانی پی ٹی آئی چیئرمین تھے، ہیں اور رہیں گے، عمران خان کے فیصلے کو کوئی سیاسی کمیٹی تبدیل نہیں کر سکتی۔
 

پی پی فیصل آباد شعبہ خواتین کی ضلعی صدر  کے جواں سال بیٹے کا انتقال ، صدر مملکت کا اظہار تعزیت

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 

پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا باضابطہ اجراء کر دیا۔ جو 5 سٹریٹجک ستونوں، 9کلیدی اہداف، 32 تھیمیٹک ڈومینز،  915 سٹریٹجک اقدامات پر مشتمل ہے۔اس پالیسی کے تحت حکومتی خدمات مرحلہ وار آن لائن اور Citizen-Centric بنائے جائیں گی۔ پیپر لیس گورننس کے ذریعے شفافیت، جوابدہی اور سرکاری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو AI اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔ گرین آئی سی ٹی، کاربن فٹ پرنٹ میں کمی اور کاربن کریڈٹ رجسٹری پر کام کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل اصلاحات سے عوام کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن