Jang News:
2026-07-24@02:53:34 GMT

عوام کو معیاری علاج معالجے کی فراہمی ترجیح ہے: مصطفیٰ کمال

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT

عوام کو معیاری علاج معالجے کی فراہمی ترجیح ہے: مصطفیٰ کمال

فائل فوٹو

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عوام کو معیاری علاج معالجے کی فراہمی ترجیح ہے، ہمیں بیماریوں کی روک تھام کے لیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔

 اسلام آباد میں ڈبلیو ایچ کی جانب سے گاڑیوں کی حوالگی کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہیلتھ کئیر سسٹم بہت سے مسائل کا شکار ہے، صحت کے شعبے پر دباؤ کو مختلف حصوں میں تقسیم کرنے کی ضرورت ہے، صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کررہے ہیں، ہمیں نکاسی آب کے نظام سے لے کر صفائی کے دیگر امور کا مکمل خیال رکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگوانا ضروری ہے، علاج معالجے سے زیادہ بہتر لوگوں کو بیماریوں سے بچانا ہے، انسداد پولیو پروگرام پولیو کے خاتمے تک جاری رہے گا۔  

ان کا کہنا تھا کہ اسپتال اور صحت کی سہولتیں دینا پھر مریضوں کا انتظار کرنا ہمارا وژن نہیں، ہمارا مشن ہے کہ لوگوں کو بیمار ہونے سے بچائیں، ایک وقت میں بہت زیادہ لوگ بیمار پڑنے لگیں تو ہیلتھ انفرااسٹرکچر بیٹھ جاتا ہے، کورونا اس کی مثال ہے، امریکا جیسا ملک بھی کووڈ کو سنبھال نہیں سکا۔

پرائمری ہیلتھ کیئرسے اسپتالوں پر بوجھ کم کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

کراچی وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ صحت.

..

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ہمیں بڑھتی آبادی کو کنٹرول کرنے کےلیے اقدامات کرنے ہوں گے۔ 62 لاکھ بچے ہر سال پیدا ہو رہے ہیں، بچے کی پیدائش سے افزائش تک ہمارا ایکو سسٹم آئیڈیل نہیں ہے، ہمارا ایکو سسٹم، پانی آب و ہوا مریض بنانے کی فیکٹری ہیں۔ 

 انہوں نے کہا کہ نتیجہ یہ ہے کہ اسپتال جائیں تو لگتا ہے سیاسی جلسہ ہو رہا ہے، مریضوں کا ریلہ ہے جو آ رہا ہے اور جارہا ہے، ایک ڈاکٹر یومیہ 40 مریض دیکھ رہا ہے، لوگ روزانہ فون کرتے ہیں کہ وینٹی لیٹر نہیں مل رہا، یہ نیشنل سیکیورٹی ایشو بن گیا ہے۔

تقریب سے خطاب میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی ادارے کی فراہم کردہ گاڑیاں دور دراز علاقوں میں استعمال کی جائیں گی۔ 

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ رہا ہے

پڑھیں:

حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔

چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔

شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار