data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اسمگلنگ اور غیرقانونی تجارتی سرگرمیوں کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ایف بی آر ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس نئے نظام کے تحت اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے اور اشیا کی غیرقانونی تجارت کو روکنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن کو اسمگلنگ اور غیرقانونی تجارت کی روک تھام کے مکمل اختیارات حاصل ہوں گے۔ اس نظام کے ذریعے نہ صرف مشکوک سرگرمیوں کی نگرانی کی جائے گی بلکہ غیرقانونی تجارت میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے قومی خزانے کو پہنچنے والے اربوں روپے کے نقصان پر قابو پایا جا سکے گا۔

ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ ادارے نے ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن کے قیام کے لیے 10 ارب روپے کے فنڈز کی درخواست کر دی ہے۔ حکام کے مطابق اس منصوبے کے تحت ملک بھر میں موجود موجودہ چیک پوسٹوں کو بھی مرحلہ وار ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن میں تبدیل کیا جائے گا تاکہ نگرانی کا نظام مزید مضبوط اور مؤثر بنایا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن کے عملے کے لیے واضح قواعد و ضوابط، آپریشنل طریقہ کار اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔ منصوبے کے تحت خالی اسامیوں پر آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ افسران اور سپاہیوں کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، تاکہ تجربہ کار افرادی قوت کے ذریعے اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کارروائی ممکن ہو سکے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق جدید ڈیجیٹل نظام، ڈیٹا شیئرنگ، مانیٹرنگ اور ٹریکنگ ٹیکنالوجیز کے ذریعے اشیا کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ اس اقدام سے نہ صرف غیرقانونی تجارت کی حوصلہ شکنی ہوگی بلکہ قانونی کاروبار کرنے والوں کو بھی تحفظ فراہم کیا جا سکے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن کے قیام کو حکومت کی وسیع تر اقتصادی اصلاحات کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد معیشت کو دستاویزی بنانا، ریونیو میں اضافہ اور قانون کی عملداری کو مضبوط بنانا ہے۔ ایف بی آر کا دعویٰ ہے کہ اس جدید نظام کے نفاذ اسے سمگلنگ اور غیرقانونی تجارت کے خلاف ایک مؤثر اور پائیدار فریم ورک قائم ہو سکے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن ایف بی آر کے خلاف کے لیے

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی