ویب ڈیسک : 2026 کی پہلی ششماہی کے لیے دنیا بھر کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر سب سے نیچے موجود ممالک میں شامل ہے۔

ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جنوری سے جون 2026 کے لیے جاری کی گئی فہرست میں ایک ایشیائی ملک کا پاسپورٹ طاقتور ترین قرار پایا ہے۔ہینلے انڈیکس کے مطابق سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ ہے۔سنگاپور کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد 192 ممالک میں ویزا کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

دنیا کے دوسرے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز بھی 2 ایشیائی ممالک کے نام رہا اور وہ ہیں جاپان اور جنوبی کوریا۔جاپانی اور جنوبی کورین پاسپورٹس کے ساتھ آپ 188 ممالک میں ویزا فری سفر کرسکتے ہیں۔

ڈنمارک، لکسمبرگ، سویڈن، اسپین اور سوئٹزرلینڈ کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر موجود ہیں جن کے حامل افراد کو 186 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہوجاتی ہے۔آسٹریا، بیلجیئم، آئرلینڈ، اٹلی، فرانس، جرمنی، ناروے، فن لینڈ، یونان اور نیدرلینڈز کے پاسپورٹس 185 ممالک میں ویزا فری داخلے کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔ہنگری، پرتگال، سلواکیہ، سلوانیا اور متحدہ عرب امارات کے حصے میں 5 واں نمبر آیا اور ان ممالک کے پاسپورٹس سے 184 ممالک میں ویزا فری رسائی مل سکتی ہے۔

سہیل آفریدی نے جھوٹ اور منافقت کی انتہا کر دی؛ عطاء اللہ تارڑ

183 ممالک میں ویزا فری داخلے کے ساتھ کروشیا، ایسٹونیا، مالٹا، نیوزی لینڈ اور پولینڈ کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر چھٹے نمبر پر رہے۔آسٹریلیا، لٹویا، Liechtenstein اور برطانیہ کے پاسپورٹس 7 ویں نمبر پر رہے اور ان کے حامل افراد 182 ممالک میں ویزا فری سفر سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس
پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک قرار پایا ہے۔مجموعی طور پر پاکستانی پاسپورٹ کے حصے میں 98 واں نمبر آیا اور اس پر 31 ممالک میں ویزا فری داخلہ ممکن ہے۔

امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے  خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر ڈکلیئر کردیا۔ 

یمن کا پاسپورٹ پاکستان کے ساتھ مشترکہ طور پر 98 ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ ان سے نیچے عراق (99)، شام (100) اور افغانستان (101) رہے۔پاکستان سے اوپر صومالیہ کا پاسپورٹ 97 ویں نمبر پر رہا جبکہ نیپال 96 ویں، بنگلا دیش 84 ویں، فلسطین، شمالی کوریا اور اریٹیریا کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر 94 ویں نمبر پر رہے۔

بھارت 80 ویں، چین 59 ویں، ایران 92 ویں جبکہ سعودی عرب کا پاسپورٹ 54 ویں نمبر پر رہا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: طاقتور ترین پاسپورٹ ممالک میں ویزا فری مشترکہ طور پر کے پاسپورٹس ویں نمبر پر نمبر پر رہے کا پاسپورٹ کے پاسپورٹ کے ساتھ

پڑھیں:

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ  وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف