ملک میں فی تولہ سونا مزید مہنگا ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 13 ہزار 118 روپے تک پہنچ گئی۔ صرافہ مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے اور مقامی سطح پر طلب میں اضافے کے باعث سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے 24 جولائی کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ْ
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے کا اضافہ کیا گیا، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
حکومت نے گزشتہ روز بھی ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟