پی آئی اے کا کینیڈا اور برطانیہ کی ریل سروسز کیساتھ تاریخی اشتراک
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے کینیڈا اور برطانیہ کی ریل سروسز کے ساتھ ایک تاریخی اشتراک کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت مسافروں کو ایک ہی ٹکٹ پر ہوائی اور ٹرین کے سفر کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی پروازوں کے ذریعے ٹورنٹو پہنچنے والے مسافر وہاں کی پارٹنر ایسیس ریل سروس کے ذریعے کینیڈا کے 8 اہم شہروں تک اپنا سفر بآسانی جاری رکھ سکیں گے۔
اسی طرح پی آئی اے کے ذریعے برطانیہ کے شہروں مانچسٹر اور لندن جانے والے مسافر ایسیس ریل سروس کے ذریعے 50 سے زائد شہروں تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔
پی آئی اے کے مسافر اپنی منزل مقصود تک کے ٹکٹ پی آئی اے کے تمام بکنگ دفاتر اور رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹس سے حاصل کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ ٹکٹ کی بکنگ پی آئی اے کی باضابطہ ویب سائٹ اور پی آئی اے کی موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے بھی کی جا سکتی ہے۔
معاہدے کا بنیادی مقصد مسافروں کو ان کے گھر کی دہلیز تک بہترین، مربوط اور سہل سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔
اس نئی سہولت کے آغاز سے مسافروں کے وقت کی نمایاں بچت ہوگی اور سفر مزید آرام دہ ہو جائے گا۔
ایئر ٹو ریل اشتراک پی آئی اے کے نیٹ ورک کو ڈیجیٹل اور جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم اور بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ا ئی اے کے کے ذریعے
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔