City 42:
2026-07-24@02:03:27 GMT

پی آئی اے نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنادی

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT

ویب ڈیسک: پی آئی اے کا کینیڈا اور برطانیہ کی ریل سروسز کے ساتھ تاریخی اشتراک ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے نے ایک ہی ٹکٹ پر ہوائی اور ٹرین سفر کی سہولت فراہم کردی، مسافروں کے لیے ایئر ٹو ریل سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے پرواز سے ٹورنٹو پہنچنے والے مسافر ریل سروس سے مزید سفر کرسکیں گے۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹورنٹو سے کینیڈا کے 8 اہم شہروں تک ریل کے ذریعے رسائی ممکن ہوگی، برطانیہ میں 50 سے زائد شہروں تک ایسیس ریل سروس کے ذریعے سفر ممکن ہوگا۔

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر تمام بکنگ دفاتر سے مشترکہ ٹکٹ حاصل کرسکیں گے، رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹس سے بھی ایئر ٹو ریل ٹکٹ دستیاب ہوگا۔

پی آئی اے ویب سائٹ سے مشترکہ ٹکٹ کی بکنگ کی سہولت موجود ہوگی، موبائل ایپ سے بھی ٹکٹ کی بکنگ کروائی جاسکتی ہے۔

 
 
 

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پی ا ئی اے

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا