لاہور:

لاہور ہائی کورٹ نے نازیبا ویڈیو اسکینڈل کے ملزم عمیر رضا عرف میری کی درخواست ضمانت پر پولیس سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد ظفرنے نازیبا ویڈیو اسکینڈل کے ملزم عمیر رضا عرف میری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی اور عدالت نے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

ملزم کے وکیل عمیر عنصر گورائیہ نے عدالت کے سامنے دلائل دیے اور مؤقف اپنایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا درخواست گزار سے کوئی تعلق نہیں، میری کی موقع پر موجودگی کی کوئی ویڈیو بھی موجود نہیں ہے۔

مزید پڑھیں

سوشل میڈیا پر وائرل غیراخلاقی ویڈیو میں ملوث خاتون کو حراست میں لے لیا گیا، زنا کا مقدمہ درج

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ پولیس نے بلاجواز مقدمہ درج کرکے درخواست گزار کو حراست میں لیا لہٰذا عدالت ملزم عمیر رضا عرف میری کی درخواست ضمانت منظور کرے۔

قبل ازیں گجرات پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل غیر اخلاقی ویڈیو میں ملوث خاتون کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عرف میری کی درخواست ضمانت

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا