وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے پاک افغان بین الاقوامی سرحد کے حوالے سے گمراہ پروپیگنڈا مسترد کردیا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی سرحد کو بین الاقوامی سرحد ہی سمجھنا چاہیے اور اس کے مطابق عمل بھی کرنا چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا پاک افغان بین الاقوامی سرحدکے گمراہ کن بیانیے پرسخت رد عمل@TararAttaullah pic.

twitter.com/Rb7znjCtUH

— PTV News (@PTVNewsOfficial) January 13, 2026

انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ سہیل آفریدی ان چند لوگوں میں سے ہیں جن کو یہ بات فی الحال سمجھ نہیں آ رہی۔

واضح رہے کہ افغانستان سے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں، جس کے باعث دوطرفہ تجارت بند ہے۔

پاکستان نے افغانستان پر واضح کیا ہے کہ فتنہ الخوارج یا پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کے لیے نرم گوشہ رکھتی ہے، جس پر سیاسی و عسکری حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے، اور اس کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

سہیل آفریدی نے افغانستان اور دہشتگردی کے حوالے سے کیا کہا؟

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جو انہوں نے سندھ کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دی۔ اس کلپ میں سہیل آفریدی سے خیبر پختونخوا اور ملک میں دہشتگردی اور افغانستان سے متعلق سوال کیا گیا۔ جس پر پہلے انہوں نے کہا کہ وہ زیادہ تفصیل میں جواب نہیں دیں گے۔

اسی کلپ میں وہ کہتے ہیں کہ سال 2022 میں ان کی جماعت دہشتگردوں کی مبینہ آبادکاری پر کھل کر آواز اٹھا رہی تھی جسے کسی نے نہیں سنا اور اب آپریشن کی بات کی جا رہی ہے۔ وہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور کہتے ہیں کہ دیگر کئی ممالک کی سرحدیں بھی افغانستان سے ملتی ہیں لیکن وہاں دہشتگردی کا مسئلہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں دہشتگردی کے 70 فیصد سے زائد واقعات میں افغان ملوث، سہیل آفریدی تاحال لاعلم

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں دہشتگردی افغانستان سے ہوتی ہے یا افغان ملوث ہیں تو اس کے ثبوت سامنے لائے جائیں۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے اس بیان پر وفاقی حکومت نے سخت ردعمل دیا، وفاقی وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اب ریاست کے خلاف بیانیہ برداشت نہیں کیا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاک افغان بین الاقوامی سرحد عطااللہ تارڑ گمراہ کن پروپیگنڈا وفاقی وزیر اطلاعات وی نیوز

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاک افغان بین الاقوامی سرحد عطااللہ تارڑ گمراہ کن پروپیگنڈا وفاقی وزیر اطلاعات وی نیوز پاک افغان بین الاقوامی سرحد افغانستان سے وزیر اطلاعات پاکستان میں وفاقی وزیر انہوں نے

پڑھیں:

بھارتی سرپرستی میں ملک دشمن پروپیگنڈا، کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ حبیبہ پیرجان کی گرفتاری کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

سیکیورٹی اداروں نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے منسلک ملک دشمن شاعرہ حبیبہ پیرجان کی گرفتاری کے لیے معلومات فراہم کرنے والے شخص کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے، جبکہ ان کی تلاش کے لیے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران حبیبہ پیرجان کی رہائش گاہ سے ڈائریاں، کالعدم بی ایل اے کے ہلاک دہشتگردوں سے متعلق ریکارڈ، ریاست مخالف مواد اور بھارتی فنڈنگ کے شواہد برآمد ہوئے۔ تحقیقات سے حبیبہ پیرجان کے کالعدم بی ایل اے کے اہم کمانڈروں، خصوصاً رستم پیرجان، کے ساتھ روابط سامنے آئے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا کی جانب سے بی ایل اے اور 3 سینیئر رہنماؤں پر دہشتگردی کے الزامات کے تحت پابندیاں عائد

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ان کی پروپیگنڈا شاعری اور زہریلی سوشل میڈیا سرگرمیاں معصوم نوجوانوں میں ریاست مخالف بیانیے اور باغیانہ سوچ کو فروغ دینے کے لیے استعمال کی جاتی رہی ہیں۔

حبیبہ پیرجان، زوجہ حنیف ضلع کیچ کے علاقے دشت کی رہائشی ہیں۔ انہیں 25 مئی 2026 کو کراچی کے علاقے گلشنِ مزدور میں ایک مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کے دوران ٹریس کیا گیا تھا، تاہم علاقے کا محاصرہ مکمل ہونے سے قبل وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں۔

کارروائی کے دوران ان کی رہائش گاہ کی تلاشی لی گئی جہاں سے ڈائریاں، کالعدم بی ایل اے کے ہلاک شدہ عسکریت پسندوں سے متعلق تحریری ریکارڈ اور دیگر مواد برآمد ہوا۔ سیکیورٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ برآمد شدہ مواد میں بھارتی مالی معاونت اور ریاست مخالف سرگرمیوں سے متعلق بعض اہم شواہد بھی شامل ہیں جن کا مزید تجزیہ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات اور انٹیلیجنس معلومات سے حبیبہ پیرجان کے کالعدم بی ایل اے کے متعدد اہم کمانڈروں، بالخصوص رستم پیرجان، کے ساتھ مبینہ قریبی روابط کی نشاندہی ہوئی ہے۔ انہوں نے ضلع کیچ کے دشت کے پہاڑی علاقوں میں رستم پیرجان سے کم از کم 2 ملاقاتیں کیں، جن میں ایک ملاقات رواں سال 14 فروری کو ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دستیاب ریکارڈ سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ اسلحہ اور دیگر سامان کی ترسیل میں سہولت کاری، بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) سے وابستہ متعدد شخصیات سے روابط اور سوشل میڈیا پر بی ایل اے سے منسلک پلیٹ فارمز کے ذریعے ریاست مخالف مواد کی تشہیر میں سرگرم کردار ادا کرتی رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق حبیبہ پیرجان کی شاعری اور تحریروں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دستیاب مواد میں ایسی نظمیں اور اشعار شامل ہیں جن میں مسلح عناصر کی تعریف، ریاستی اداروں کے خلاف بیانیے کی ترویج اور نوجوانوں کو باغیانہ سوچ کی جانب راغب کرنے کے عناصر پائے جاتے ہیں۔

ان کی اکثر نظموں میں مسلح گروہوں اور شدت پسندوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے، جبکہ بعض تحریروں میں نوجوانوں کو انتخابی عمل سے دور رہنے، ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پیدا کرنے اور مسلح جدوجہد کی حمایت پر آمادہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ کالعدم بی ایل اے کے ایک گروپ کے اشتہاری سربراہ حربیار مری کی تحسین میں بھی ایک نظم لکھی گئی ہے، جس کا اردو ترجمہ اور عکس بھی موجود ہے:

حربیار مری کے نام

ٹوٹا ہوا وطن کا آواز ہے حربیار

کالی رات کا خوف ہے حربیار

پہاڑوں میں کھڑا ہوا ہے اپنی بات کہ اوپر

ایک آگ کی طرح ہے حربیار

اسکو خبر ہے اس راستہ کا

آجاؤ ہمسفر ہماری آواز ہے حربیار

حبیبہ سو دفعہ سوچ چکی ہے

ہر بلوچ کا درد وار ہے حربیار

حکام کے مطابق ایسے مواد کو شدت پسندی اور دہشتگردی کے لیے ہمدردی پیدا کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: بی ایل اے کی محدود کارروائیاں اور سوشل میڈیا پر بڑا تاثر دینے کی ناکام حکمت عملی

سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ حبیبہ پیرجان کے خلاف دستیاب شواہد اور برآمد شدہ مواد کا فرانزک و قانونی جائزہ جاری ہے، جبکہ ان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق مطلوب خاتون کے بارے میں مصدقہ معلومات فراہم کرنے والے شخص کے لیے 10 لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

10 لاکھ روپے انعام انٹیلیجنس معلومات بلوچ یکجہتی کمیٹی پروپیگنڈا شاعری حبیبہ پیرجان رستم پیرجان سیکیورٹی ادارے عسکریت پسند کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کالعدم بی ایل اے

متعلقہ مضامین

  • عالمی کشیدگی کے بیچ پاکستان کی کامیاب ثالثی
  • دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
  • بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلی نامزد کیا کوئی طاقت مجھے نہیں ہٹا سکتی;سہیل آفریدی
  • وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا
  • ورلڈ کپ تیاریوں کے لیے سست وکٹوں پر تنقید مسترد، مائیک ہیسن کا دوٹوک مؤقف
  • راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا
  • کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
  • بھارتی سرپرستی میں ملک دشمن پروپیگنڈا، کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ حبیبہ پیرجان کی گرفتاری کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے