پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر نمایاں کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 جنوری سے بڑی کمی کا امکان ہے۔پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 82 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 2 روپے 08 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کی توقع ہے۔ قیمتوں میں ردوبدل وزیراعظم کی منظوری کے بعدکیا جائے گا۔
واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگئی۔ عالمی منڈی میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں 2 ڈالر 74 سینٹ کمی ہوگئی، پیٹرول کی فی بیرل قیمت 69.
پیٹرول پر فی لیٹر ایکس چینج ایڈجسٹمنٹ میں 68 پیسے کمی ہوگئی، پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 145روپے57 پیسےسےکم ہوکر 139روپے 6پیسے ریکارڈ کیا گیا۔ڈیزل فی بیرل دو ڈالر 33 سینٹ کمی کے بعد فی بیرل قیمت 76.32 ڈالر سے کم ہوکر 73.99 ڈالرپر آگئی، ڈیزل پرفی بیرل کسٹم ڈیوٹی 80 پیسےایکسچینج ایڈجسٹمنٹ 35 پیسے فی لیٹر کمی ریکارڈ کی گئی، ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں 5 روبے 33 پیسے کمی ہو گئی۔ ایکس ریفائنری قیمت 155روپے 33پیسے سے کم ہوکر 149روپے99 پیسے پرآگئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایکس ریفائنری قیمت پیسے فی لیٹر قیمتوں میں پیٹرول کی کمی ہوگئی ریکارڈ کی کی قیمت فی بیرل
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی