Nawaiwaqt:
2026-07-24@07:15:36 GMT

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

پیٹرولیم مصوناعات کے صارفین کو ایندھن کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کے باعث کچھ ریلیف مل سکتا ہے. جس سے نہ صرف ٹرانسپورٹ کے اخراجات کم ہوں گے بلکہ گھریلو ایندھن اور صنعتی سرگرمیوں پر پڑنے والا دباؤ بھی کم ہو سکتا ہے۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق 16 جنوری سے پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل، کیروسین (مٹی کا تیل) اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔پیٹرول، جو زیادہ تر موٹرسائیکل، گاڑیوں اور دیگر چھوٹے نقل و حمل کے ذرائع میں استعمال ہوتا ہے، اس کی قیمت میں فی لیٹر 4.

59 روپے کی کمی متوقع ہے، جس سے قیمت 253.17 روپے سے کم ہو کر 248.58 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل، جو عوامی ٹرانسپورٹ، مال برداری، زرعی مشینری، ٹیوب ویل اور بجلی پیدا کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے، اس کی قیمت میں 2.70 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے اور یہ 257.08 روپے سے کم ہو کر 254.38 روپے فی لیٹر ہو جائے گا۔اسی طرح، کیروسین آئل، جو کم آمدنی والے گھروں میں کھانا پکانے اور دور دراز علاقوں میں روشنی کے لیے استعمال ہوتا ہے، اس کی قیمت میں 1.82 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے، جس سے قیمت 170.88 روپے سے کم ہو کر 169.06 روپے ہو جائے گی۔لائٹ ڈیزل آئل، جو چھوٹے صنعتی اداروں، بوائلرز اور بیک اپ جنریٹرز میں استعمال ہوتا ہے، اس کی قیمت میں 2.08 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے اور یہ 146.18 روپے سے کم ہو کر 144.10 روپے فی لیٹر ہو جائے گا۔ماہرین کے مطابق یہ پیش گوئیاں موجودہ مقامی قیمتوں، پریمیم موٹر گیسولین اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی بین الاقوامی قیمتوں اور اندرون ملک فریٹ مساواتی مارجن کے حساب سے کی گئی ہیں۔اگر یہ کمی حتمی منظوری پا گئی تو صارفین کو جزوی ریلیف حاصل ہوگا، نقل و حمل کے اخراجات کم ہوں گے اور زراعت و چھوٹے صنعتی شعبے پر قیمتوں کے دباؤ میں بھی کمی آئے گی۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: روپے سے کم ہو کر استعمال ہوتا ہے اس کی قیمت میں روپے فی لیٹر ہو جائے

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔

اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے