وزیرِ دفاع خواجہ آصف کے مراکش کے سرکاری دورے کے دوران پاکستان اور مراکش کے مابین دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے مراکش کی حکومت کے سربراہ کے ماتحت قومی دفاعی انتظامیہ کے انچارج وزیر مملکت عبداللطیف لودیعی سے ملاقات کی اور اس موقع پر مراکش کے ساتھ ایم او یو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا۔

وزیر دفاع نے وفود کی سطح پر مذاکرات کی قیادت کی جن میں باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا،خواجہ آصف نے مملکت مراکش کے وزیر خارجہ، افریقی تعاون اور مراکشی تارکین وطن ناصر بوریطا سے بھی علیحدہ ملاقات کی اور ملاقاتوں کے اختتام پر دونوں جانب سے تحائف کا تبادلہ کیا گیا۔

خواجہ آصف نے مراکشی وزیر دفاع کو پاکستان میں تیار کردہ فٹ بال بھی پیش کیا، ملاقاتوں سے قبل وفاقی وزیر دفاع نے محمد پنجم کے مزار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے۔

ان ملاقاتوں اور سرگرمیوں کے دوران دونوں فریقین کو دوطرفہ اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کا موقع ملا اور امن، استحکام اور تعاون کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ دورہ پاکستان اور مراکش کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے اور دفاع، سلامتی سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید فروغ دینے کی مشترکہ خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وزیر دفاع خواجہ آصف اور مراکش مراکش کے

پڑھیں:

علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے علماء کرام نے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کر دیا۔ اس ضمن میں محکمہ صحت خیبر پی کے نے یونیسیف کے تعاون سے متحدہ علماء بورڈ خیبر پی کے اور تنظیمات المدارس خیبر پی کے کے اشتراک سے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے موضوع پر ایک اہم مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز علماء کرام نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد علماء کرام اور محکمہ صحت کے درمیان اعتماد، تعاون اور مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا تھا تاکہ خواتین اور بچیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر آگاہی پیدا کی جا سکے۔ اجلاس کے دوران علماء کرام نے اس اقدام کو سراہا اور کئی اہم سفارشات پیش کیں۔ انہوں نے ویکسین کے اجزاء، حفاظت اور تیاری کے بارے میں واضح معلومات فراہم کرنے، سوشل میڈیا، ٹی وی، ریڈیو، جمعہ کے خطبات، بل بورڈز، ہسپتالوں اور دیگر ذرائع سے بھرپور آگاہی مہم چلانے، علماء اور ماہر ڈاکٹروں کی مشاورت سے مشترکہ فتویٰ جاری کرنے، کینسر کے ماہرین اور علماء کے درمیان مسلسل رابطہ رکھنے، تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلنے، بچیوں کی رازداری اور پردے کا مکمل خیال رکھنے اور محکمہ صحت کی قیادت میں آگاہی مہم کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ