پیپلزپارٹی کا حکومتی اتحاد میں رہنا پاکستان کے مفاد میں ہے، راجہ پرویز اشرف
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حکومت کی جانب سے اسپیشل اکنامک زون کے ترمیمی آرڈیننس کو واپس لینے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ روز صدر کی منظوری کے بغیر جاری ہونے والے آرڈیننس کے معاملے پر قومی اسمبلی سے ہمارے واک آوٹ کا نوٹس لیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے واک آؤٹ کا نوٹس لینا اچھی بات اور یکجہتی کی نشانی ہے۔حکمران اتحاد میں مکمل یکجہتی کی فصا ہے، حکومتی اتحاد یکجہتی پاکستان کے مفاد میں ہے۔
مزید پڑھیںجعلی آرڈیننس لاکر صدر زرداری کے ساتھ باریک واردات ڈالی گئی، پلوشہ خان
آج پارلیمان کا سیاہ ترین دن ہے صدر کی منظوری کے بغیر آرڈیننس جاری ہوا، پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی میں احتجاج
پیپلزپارٹی کے احتجاج پر حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز آرڈیننس واپس لے لیا
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا حکومتی اتحاد میں رہنا پاکستان کے مفاد میں ہے، پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی مفاد میں فیصلے کرنے چاہیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی نے صدر مملکت کی منظوری کے بغیر حکومت کی جانب سے آرڈیننس جاری کرنے پر واک آؤٹ کیا جس کے بعد حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے آرڈیننس کو واپس لے لیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: راجہ پرویز اشرف ا رڈیننس مفاد میں
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔