محمد مسعود چشتی 2026 کیلئے پاکستان بار کونسل کے نائب چیئرمین منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان بار کونسل کے 248 ویں اجلاس میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے محمد مسعود چشتی 15 ووٹ حاصل کر کے 2026 کیلئے پاکستان بار کونسل کے نائب چیئرمین جبکہ منیر احمد ملک کراچی سے چیئرمین ایگزیکٹوکمیٹی پاکستان بار کونسل منتخب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان بار کونسل کے 248 ویں اجلاس کی صدارت اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان نے بطور چیئرمین کی جس دوران نائب چیئرمین کیلئے خفیہ رائے شماری کی گئی۔

پاکستان بار کے جاری اعلامیے کے مطابق محمد مسعود چشتی کو 2026 کیلئے پاکستان بار کونسل کا نائب چیئرمین اورمنیراحمد ملک کو کراچی سے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار کونسل منتخب کر لیا گیا ۔ محمد مسعود چشتی نے 15 ووٹ حاصل کیئے جبکہ قاضی محمد ارشد کو 8 ووٹ ملے ۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان بار کونسل نے لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خلاف کردار کشی مہم کی مذمت کی ، عدلیہ کی آزادی، آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشیخ عبدالروف ایڈووکیٹ کے قتل کا معاملہ،اسلام آباد بار ایسو سی ایشن کا کل ہڑتال کا اعلان شیخ عبدالروف ایڈووکیٹ کے قتل کا معاملہ،اسلام آباد بار ایسو سی ایشن کا کل ہڑتال کا اعلان اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اور گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کی ملاقات ایران میں احتجاج کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار تک پہنچ گئی: رائٹرز بلاول کی مداخلت،ن لیگ اور پی پی کے اختلافات ختم ،معاملات حل ٹرمپ کا ایران کیساتھ تجارت کرنیوالے ممالک پر بھاری ٹیرف کا اعلان محمود خان اچکزئی کی بلامقابلہ اپوزیشن لیڈر بننے کی راہ ہموار ہو گئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کیلئے پاکستان بار کونسل پاکستان بار کونسل کے محمد مسعود چشتی نائب چیئرمین

پڑھیں:

سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا

قونصلر صائمہ سلیم— فائل فوٹو

اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے سلامتی کونسل میں بھارت کو لاجواب کر دیا۔

اپنے بیان میں صائمہ سلیم نے کہا ہے کہ بھارت کا امن کا درس دینا مضحکہ خیز ہے، جو خود بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی، ہمسایوں کے خلاف جارحیت اور خطے میں ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا مرتکب ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر اور بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے حالات میں واضح فرق ہے۔

صائمہ سلیم نے کہا کہ ایک طرف سیاسی آزادی ہے اور دوسری طرف جبر، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے، حقوق کا استعمال اور حقوق سے محرومی ایک جیسی چیزیں نہیں ہو سکتیں۔

بھارت دہشت گردی برآمد کرتا ہے، صائمہ سلیم

اقوامِ متحدہ میں پاکستانی کونسلر صائمہ سلیم نے کہا کہ افغان سرزمین سے حملوں کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، جموں و کشمیر نہ بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ داخلی معاملہ، بھارت کا انکار اس تنازع کی بین الاقوامی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا۔

قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت خود مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں لایا اور آج قراردادوں سے انحراف کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جبر اور انسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا بھارتی فیصلہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، دریائے سندھ کا پانی زندگی کا ذریعہ ہے، جنگ کا ہتھیار نہیں۔

صائمہ سلیم نے یہ بھی کہا کہ بھارت سے منسلک دہشت گردی کے نیٹ ورک عالمی سطح تک پھیل چکے ہیں، بھارت میں ہندوتوا نظریات نے اسلاموفوبیا کو ریاستی پالیسی بنا دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار