سیکیورٹی فورسز کی قلات میں کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں دہشتگردی کے 70 فیصد سے زائد واقعات میں افغان ملوث، سہیل آفریدی تاحال لاعلم
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی، اور فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے، یہ دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، تاکہ مزید دہشتگردوں کو بھی ہلاک کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی دہشتگردی کے خلاف آپریشن کی مخالفت کیوں کرتی ہے؟ علی محمد خان نے بتایا دیا
بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ویژن ’عزم استحکام‘ کے تحت دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلوچستان دہشتگرد ہلاک سیکیورٹی فورسز فتنہ الہندوستان قلات کارروائی وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان دہشتگرد ہلاک سیکیورٹی فورسز فتنہ الہندوستان قلات کارروائی وی نیوز سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع
حکومتِ پنجاب نے سیکیورٹی خدشات(security risk) کے پیشِ نظر دفعہ 144 کے تحت پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں مزید 30 دن کی توسیع کر دی۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کھلے مقامات پر ڈرون کے استعمال پر پابندی برقرار رہے گی۔
مزید پڑھیں:واپڈا صارفین کے لیے خوشخبری، جون میں 20 پیسے فی یونٹ ریلیف برقرار
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرونز کے محدود استعمال کی اجازت ہو گی تاہم اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمے داری منتظمین پر عائد ہو گی۔