ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے آپشنز! پینٹاگون کی ٹرمپ کو بریفنگ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکا کی جانب سے ایران پر حملے سے متعلق دفاعی ادارے پینٹاگون نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بریفنگ دی ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹ کےمطابق محکمہ دفاع کے دو عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایران کےخلاف فضائی طاقت اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کسی بھی ممکنہ فوجی ردعمل کے لیے مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ پینٹاگون کے منصوبہ سازوں نے صدرٹرمپ کو سائبر آپریشن کے آپشنز اور نفسیاتی مہمات بھی پیش کی ہیں جن کا مقصد ایرانی کمانڈ کے ڈھانچے، مواصلات اور سرکاری میڈیا کو متاثر کرنا ہے۔
امریکی حکام کا مزید کہنا تھا کہ، سائبر، نفسیاتی آپریشنز اور روایتی فوجی قوت مل کر ایک آپشن بھی ہوسکتے ہیں۔
دونوں امریکی عہدیداروں نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ کا ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے اور سفارتی راستے کھلے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز