امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تازہ دھمکی پر ایران کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں شدت آتی جا رہی ہے جہاں ایک دوسرے پر تابڑ توڑ لفظی حملے کیے جا رہے ہیں۔

اس بار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت دھمکی پر جواب دینے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ اور سینئر ایرانی رہنما علی لاریجانی سامنے آئے ہیں۔

علی لاریجانی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی عوام کے اصل قاتل خود امریکا اور اسرائیل کی قیادت ہے۔

علی لاریجانی نے عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے اپنے جواب میں مزید کہا کہ ایرانی عوام کے اصل قاتلوں کے نام یہ ہیں؛

1- ڈونلڈ ٹرمپ
2- نیتن یاہو

مزید پڑھیں

مدد پہنچنے والی ہے، ملکی اداروں کا کنٹرول سنبھال لو؛ ٹرمپ کا ایران کے مظاہرین کو پیغام

ٹرمپ کا ایران کے اپوزیشن لیڈرز سے رابطوں کا دعویٰ؛ یہ رہنما کون ہیں؟

علی لاریجانی کا مزید کہنا تھا کہ انسانی حقوق کا نعرہ لگانے والے ممالک خود سب سے بڑی انسانی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل برسوں سے ایران پر پابندیاں، دباؤ اور عدم استحکام مسلط کر کے عام شہریوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

یارہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج سوشل ٹروتھ پر اپنے بیان میں ایران میں مظاہرین کو اکساتے ہوئے کہا تھا کہ اداروں کا کنٹرول سنبھال لیں، مدد راستے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایرانی عوام اپنے قاتلوں کے ناموں اور چہروں کو یاد رکھیں جن سے جواب لیا جائے گا۔

گو امریکی صدر نے نہیں بتایا کہ کس کی اور کون سی مدد راستے میں ہیں لیکن اس بیان کو پرانے بیان سے جوڑا جا رہا ہے جس میں انھوں نے ایران پر بڑے فوجی حملے کرنے کی دھمکی دی تھی۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: علی لاریجانی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پڑھیں:

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل