رات کے اوقات کے ساتھ اب دن میں بھی گیس غائب رہنا معمول بن گیا ہے، ایس ایس جی سی کی شہر میں اربوں روپے خرچ کرکے نئی گیس لائنیں ڈالنے کے باوجود مطلوبہ پریشر کے ساتھ گیس دستیاب نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گیس کا بدترین بحران جاری ہے، منگل کو گھریلو اور صنعتی صارفین کو گیس کی قلت کا سامنا رہا، جس کی وجہ سے گیس صارفین نے ایس ایس جی سی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا، لانڈھی، بلدیہ سائیٹ اورنگی ٹاون لیاقت آباد پی آئی بی کالونی جہانگیر روڈ بفرزون نارتھ کراچی کیماڑی لیاری، لانڈھی، سعود آباد، اولڈ سٹی ایریا، صدر، پی ای سی ایچ ایس، گلشن معمار، کورنگی، ملیر، ماڈل کالونی، گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، سرجانی ٹاؤن، شاہ فیصل کالونی، گڈاپ، کاٹھور، لائنز ایریا، سٹی ریلوے کیمپ، سلطان آباد اور دیگر علاقوں میں گیس کی بندش رہی، تاہم شہر میں شدید قلت کے باوجود ایس ایس جی سی کی جانب سے شہر میں صورتحال بہتر ہونے کا دعوٰی کیا گیا۔

ایس ایس جی سی کے ترجمان کے دعوے کے مطابق گیس کی فراہمی کی موجودہ صورتحال میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔ سوئی سدرن کو فیلڈز سے 15 ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل کرنا شروع ہوگئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ادارے کے فرنچائز علاقوں کی ضروریات کے مطابق گیس کی فراہمی جاری رہے گی، گزشتہ روز دو گیس فیلڈز سے 45 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا تھا۔ فی الوقت ایس ایس جی سی کو 30 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے۔ شہر میں گیس بحران کی وجہ سے رات کے اوقات کے ساتھ اب دن میں بھی گیس غائب رہنا معمول بن گیا ہے، ایس ایس جی سی کی شہر میں اربوں روپے خرچ کرکے نئی گیس لائنیں ڈالنے کے باوجود مطلوبہ پریشر کے ساتھ گیس دستیاب نہیں ہے۔

متاثرہ شہریوں نے حکومت سے ایس ایس جی سی کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صارفین کو اپنے گھروں میں کھانا پکانا مشکل ہوگیا، جس کے سبب ہوٹل مالکان کی چاندی ہوگئی۔ ایس ایس جی سی کے صارفین کے مطابق کراچی میں پہلے ہی رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک گیس کی لوڈشیڈنگ برقرار ہے، لیکن اب دن کے اوقات میں بھی گیس کی آنکھ مچولی شروع ہوگئی ہے۔ گیس کی بندش سے گھریلو خواتین، پکوان ہاؤس، دودھ فروشوں، مٹھائی اور کنفیکشنری بنانے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ متاثرہ صارفین کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی کی جانب سے شہر میں گیس کا مصنوعی بحران پیدا کیا جا رہا ہے، تاکہ صارفین قدرتی گیس کے بجائے ایل پی جی کے استعمال کی جانب راغب ہو سکیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایس ایس جی سی کے ایس ایس جی سی کی کے مطابق کا سامنا کی جانب میں گیس کے ساتھ گیس کی

پڑھیں:

کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔

بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔

        View this post on Instagram                      

دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ