ملتان میں قومی یکجہتی و پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن طاقتیں فتنہ الخوارج و فتنہ الہندوستان پاکستان میں انتشار و عدم استحکام اوردہشت گردی پیدا کر کے لسانیت کے نام پر تقسیم کر کے ہماری قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں، ہمیں بیدار رہنا ہوگا، دشمن ملک کی تمام ناپاک سازشوں کو مل کر ناکام بنانا ہوگا۔  اسلام ٹائمز۔ ملتان میں قومی یکجہتی و پیغام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت چیئرمین مرکزی ریت ہلال کمیٹی پاکستان، خطیب و امام بادشاہی مسجد مولانا سید محمد عبدالخبیرآزاد نے کی۔ اس موقع پرسی سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر، نمائندہ کمشنر ملتان کریم بخش،ڈپٹی کمشنر ملتان نعمان صدیق،تمام ڈپٹی کمشنر صاحبان و ڈی پی او صاحبان اور دیگر حضرات موجود تھے، کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے جید علما کرام و مشائخ عظام، ملتان ڈویژنل و ڈسٹرکٹ ممبران امن کمیٹی اور بہاولپوروڈی جی خان ڈویژن سے ممبران امن کمیٹی، منیجر اوقاف ملتان وسیم یوسف،زونل ایڈمنسٹریٹر ملتان رانا طارق اورمعروف سماجی شخصیات نے شرکت و خطاب کیا۔

کانفرنس سے مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اسلام اور کلمہ طیبہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا، پاکستان کا تحفظ پوری قوم کی ذمہ داری ہے، پاکستان کو اتحاد وحدت اورقومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے، آزادی اللہ تعالی کی نعمت عظمی ہے، جس پر ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں، جب ہمارے ازلی دشمن ہندوستان نے پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا تو وفاقی حکومت، وزیراعظم پاکستان، افواج پاکستان، تمام علما کرام اور پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا، فیلڈ مارشل جنرل حافظ سید عاصم منیر اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف پر عالم اسلام کا اعتماد پاکستان سے محبت کی دلیل ہے، فتح معرکہ حق پوری امت مسلمہ کی جیت ہے۔

مولانا سید محمد عبدالخبیرآزاد نے کہا کہ آج یقینا دشمنوں کی نظر پاکستان پر ہے، ملک دشمن طاقتیں فتنہ الخوارج و فتنہ الہندوستان پاکستان میں انتشار و عدم استحکام اور دہشت گردی پیدا کر کے لسانیت کے نام پر تقسیم کر کے ہماری قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں، ہمیں بیدار رہنا ہوگا، دشمن ملک کی تمام ناپاک سازشوں کو مل کر ناکام بنانا ہوگا، وطن عزیز پاکستان میں قیام امن کے لیے مذہبی ہم آہنگی، قومی یکجہتی اور پیغام پاکستان کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، پیغام پاکستان تمام علمائے کرام کا متفقہ فتوی اور بیانیہ ہے، جس میں دہشت گردی، ریاستی اداروں کے خلاف مسلح بغاوت اور خودکش حملوں کو حرام قرار دیا گیا۔
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پیغام پاکستان قومی یکجہتی پاکستان کا

پڑھیں:

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش