لورا لائی فٹبال ایسوسی ایشن کے معاملات گمبھیر ہو گئے
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک )بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن کی مداخلت کے سبب لورا لائی فٹبال ایسوسی ایشن کے انتظامی معاملات گمبھیر ہو گئے، بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اور لورا لائی فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر کی جانب سے دھمکیوں اور پستول نکالنے کے واقعے پر پاکستان فٹبال فیڈریشن سے ایکشن لینے کی درخواست کر دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے لورا لائی فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد طاہر نے بتایا کہ واقعہ کے ذمہ داران کیخلاف ڈسلپنری کارووای کرنے کیلئے انہوں نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کوخط لکھا ہے جس میں فوری کاروائی کرنے کی درخواست کی گی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے سے فٹ بال کھیل کی بدنامی ہوئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ