ایس ای سی پی کی غیر قانونی آن لائن سرمایہ کاری پلیٹ فارمز سے ہوشیار رہنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر ) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے ہِل ہاؤس کیپیٹل / ہِل ہاس انویسٹمنٹاورایس-169 وارٹنکے ناموں سے کام کرنے والے غیر قانونی آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارمز کی نشاندہی کی ہے۔ یہ پلیٹ فارمز فہرست شدہ کمپنیوں کے حصص میں سرمایہ کاری پر غیر معمولی اور گمراہ کن منافع کے وعدوں کے ذریعے عوام کو راغب کر رہے ہیں۔عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ہاس کیپیٹل / ہِل ہاس انویسٹمنٹاورایس-169 وارٹنکو کسی بھی سرمایہ کاری یا ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے قیام یا آپریشن کے لیے ایس ای سی پی کی جانب سے نہ تو لائسنس دیا گیا ہے اور نہ ہی اجازت حاصل ہے۔ ایس ای سی پی نے ان غیر قانونی پلیٹ فارمز کے خلاف متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو رپورٹ کر دیا ہے۔ایس ای سی پی باقاعدگی سے عوام الناس کو خبردار کرتا رہتا ہے کہ وہ ایسے غیر قانونی سرمایہ کاری اور ٹریڈنگ پلیٹ فارمز سے ہوشیار رہیں، جن کی تشہیر عموما واٹس ایپ گروپس کے ذریعے کی جاتی ہے۔یہ پلیٹ فارمز اکثر لائسنس یافتہ بروکرز، معتبر اداروں یا معروف پیشہ ور افراد کے ناموں کا دھوکہ دہی سے غلط استعمال کرتے ہیں۔عوام الناس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ صرف ایس ای سی پی سے لائسنس یافتہ سیکیورٹیز اور فیوچرز بروکرز کے ساتھ ہی لین دین کریں اور ان سے رابطہ بھی صرف ان کی متعلقہ ویب سائٹس پر فراہم کردہ سرکاری ذرائع ابلاغ کے ذریعے کریں۔لائسنس یافتہ بروکرز کی فہرست پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کی ویب سائٹس پر دستیاب ہے۔ایس ای سی پی سرمایہ کاروں پر زور دیتا ہے کہ وہ ہوشیار رہیں، جعلی پلیٹ فارمز سے اجتناب کریں، اور کسی بھی مالی لین دین یا ذاتی معلومات فراہم کرنے سے قبل سرمایہ کاری کی کسی بھی سروس کی قانونی حیثیت کی تصدیق ضرور کریں۔ایس ای سی پی عوام کو سختی سے متنبہ کرتا ہے کہ وہ ہِل ہاس کیپیٹل / ہِل ہاس انویسٹمنٹاورایس-169 وارٹنیا اسی نوعیت کے کسی بھی غیر قانونی پلیٹ فارم کی تشہیر کرنے والے افراد یا گروہوں کے ساتھ کسی بھی صورت یا انتظام کے تحت کوئی رقم جمع نہ کروائیں اور نہ ہی سرمایہ کاری کریں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری ایس ای سی پی پلیٹ فارمز ہے کہ وہ کسی بھی ہ ل ہاس
پڑھیں:
طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔