اسلام آباد (نمائندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری نے عوامی صحت کے نظام کو مضبوط بنانے میں ڈاکٹروں کے کلیدی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کے شعبے سے وابستہ پیشہ ور افراد کو  ہیلتھ پالیسی، پبلک ہیلتھ اصلاحات اور طبی تعلیم کی تشکیل میں مؤثر آواز حاصل ہونی چاہیے۔ شعبہ طب میں ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ وہ معاشرہ جو اپنے ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کو عزت اور تحفظ فراہم نہیں کرتا، اسے مہذب نہیں کہا جا سکتا۔ ، پی پی پی چیئرمین نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ موقع نہ صرف گریجویٹس کی ذاتی زندگی کا ایک اہم سنگِ میل ہے بلکہ قوم کے لیے بھی ایک فیصلہ کن لمحہ ہے، کیونکہ نوجوان ڈاکٹر ایک ایسے دور میں عملی زندگی میں قدم رکھ رہے ہیں جہاں صحت کے شعبے کو غیر معمولی چیلنجز کا سامنا ہے۔ فارغ التحصیل ہونے والے ڈاکٹرز نے اپنی تعلیم ایسے زمانے میں مکمل کی ہے جو عالمی وباؤں، موسمیاتی ہنگامی صورتحال، ذہنی صحت کے بحران اور صحت کی سہولیات میں بڑھتی ہوئی ناہمواری سے متاثر رہا ہے۔ کہ آپ کے سفید کوٹ کسی امتیاز کی علامت نہیں بلکہ ایک عہد ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ طبی عملے کو محض شکریہ نہیں بلکہ وقار، تحفظ اور اپنے فرائض محفوظ طریقے سے انجام دینے کے لیے مناسب وسائل بھی فراہم کیے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آج بھی صحت کے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر برائے جامعات و بورڈز محمد اسماعیل راہو، یونیورسٹی کے افسران اور دیگر عمائدین بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ سندھ میں ہسپتالوں کی تعداد میں اضافہ کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آرڈیننس معاملے پر پارٹی مؤقف پر مشاورت کی گئی۔ بلاول بھٹو نے ارکان کو قائمہ کمیٹیوں میں آرڈیننس سے متعلق قانون سازی ہو گی۔ اس پر فوکس کریں پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف نے تصدیق کی کہ پی پی اور مسلم لیگ ن کے اختلافات ختم ہو گئے۔ حکومتی اتحاد میں رہنا ملکی مفاد میں ہے۔ آرڈیننس معاملے پر ہم نے واک آؤٹ کیا۔ حکومت کا نوٹس لینا اچھی بات ہے۔ حکمران اتحاد میں مکمل یکجہتی کی فضاء ہے سب کو ملکی مفاد میں فیصلے کرنے چاہئیں۔ پارلیمانی پارٹی یکسوئی کے ساتھ سسٹم کے ساتھ کھڑی ہے۔ حکومت کے اتحادی ہیں۔ اتحادی رہیں گے۔ پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں ملکی مفاد میں فیصلے کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ملکی مفاد میں صحت کے

پڑھیں:

صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ

صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

نیویارک (آئی پی اس )امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے متنبہ کیا کہ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کے ساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے منیلا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ ڈیل کی پاسداری کی، ایران اس وقت امریکا کے ساتھ ڈیل کے لیے تیار نہیں، ممکن ہے کہ اگلے چند دنوں میں اپنا مقف تبدیل کر لے، انہوں نے ساتھ ہی خبردار کیا کہ صورتحال برقرار رہی تو ایران کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

مارکو روبیو کا کہنا تھا جب بھی ایران امریکا ڈیل ہوتی ہے اسے ایران کو چلانے والے لوگ خراب کردیتے ہیں، انہوں نے دعوی کیا کہ ایران اب بھی ڈیل کے لیے براہِ راست اور بالواسطہ درخواستیں کر رہا ہے، ایران چاہے تو مشرق وسطی کا امیر ترین ملک بن سکتا ہے لیکن اسے چلانے والے انتہا پسند مذہبی رہنماں کو معاشی معاملات کا علم ہی نہیں، انہیں دلچسپی حزب اللہ، حماس، حوثیوں اور دیگر ملیشیاں کو رقومات دینے میں ہے جن کی سرپرستی میں دہشت گردی ہوتی ہے ۔

مارکو روبیو کا حوثیوں کے حوالے سیکہنا تھا کہ ایران نے حوثیوں کو اس تنازع میں شامل کردیا ہے، اب دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے، امید ہیحوثی حملے روک دیں گے۔مارکو روبیو نے سعودی عرب کو امریکا کا اہم اسٹریٹجک شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنا قابل فہم ہے، مارکوروبیو کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پر امن سول جوہری پروگرام چاہتا ہے، سعودی عرب یا دیگر ممالک کے ساتھ کسی بھی سول جوہری معاہدے میں حفاظتی اقدامات شامل ہوں گے، سول جوہری معاہدے کانگریس کی منظوری سے ہوں گے۔

مارکوروبیو کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عالمی فوجداری عدالت میں پاگل اورجنونی لوگ ہیں، امریکا اس کا حصہ نہیں بنے گا، اگر اگر لوگ اس احمق تنظیم کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو وہ ایسا کر سکتے ہیں لیکن ہم اس کا حصہ نہیں بنیں گے اور وہ امریکی شہریوں پر اپنے دائرہ اختیار کا اطلاق نہیں کر سکیں گے۔ یوکرین روس جنگ سے متعلق امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ میں بہت خونریزی ہوئی، یوکرین نے اس کی بہت بھاری قیمت اداکی ہے، امریکا یوکرین جنگ کے خاتمیکے لیے تعمیری کردارادا کرنیکے لیے تیار ہے۔ چین کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے مارکوروبیو کا کہنا تھا کہ چین کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا اگلی خبرپاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری