اسلام آباد (وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی)  قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی نااہلی کے بعد خالی سیٹ پر اپوزیشن لیڈر کی تقرری کیلئے حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی ہی متحدہ اپوزیشن کے واحد امیدوار ہوں گے، سپیکر قومی اسمبلی نے محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی قانونی ضابطے پورے کر کے اپوزیشن لیڈر کا تقرر کریں گے۔ قبل ازیں پی ٹی آئی وفد نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کر کے اپوزیشن لیڈر کیلئے باضابطہ طور پر محمود خان اچکزئی کی نامزدگی جمع کرائی تھی۔ سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کرنے والے پی ٹی آئی وفد میں بیرسٹر گوہر علی، اسد قیصر، عامر ڈوگر اور اقبال آفریدی شامل تھے، وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت  ایوان نے پیپلزپارٹی کے رہنما آغا رفیع اللہ کی جانب سے پاکستان کے ہوائی اڈوں پر سفری دستاویزات کے حامل شہریوں کو آف لوڈ کیے جانے کے ایف آئی اے کے اقدام کے خلاف قرار داد پیش کی جس میں ایوان کی توجہ عوام میں پائی جانے والی تشویش بارے دلاتے ہوئے کہا گیا کہ ایف آئی اے حکام شہریوں کو درست دستاویزات کے باوجود آف لوڈ کررہے ہیں جو باعث تشویش ہے ایوان نے قرار داد منظور کرلی ایوان میں پیپلزپارٹی کی رکن سحرکامران نے ایوان کی توجہ اسلام آباد میں کٹنے والے صحت منددرختوں کی جانب دلاتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارلحکومت میں بغیر کسی منصوبہ بندی کہ درختوں کی کٹائی کی جارہی ہے جس سے اسلام آباد میں کلائمٹ چینج کا ہٹ ہوگا، رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے اسلام آباد سے درختوں کی کٹائی کو ایک ساز ش قرار دیا، علی محمد خان نے کہا کہ اسلام آباد کی گرینری کو تباہ نہ کیا جائے، درختوں کا قتل عام روکا جائے،  پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے بھی  حکومت پر سخت تنقید رکرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت تشویش ناک امر ہے۔ فوری طور پر متعلقہ کمیٹی کے سپر د کیا جائے۔ اراکین اسمبلی کی جانب سے مسلسل تنقید اور تشویش کے اظہار کے بعد سپیکر نے درختوں کی کٹائی سے متعلق معاملہ قومی اسمبلی کی موسمیاتی تبدیلی کے سپرد کردیا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ امور طلال چوہدری نے درختوں کی کٹائی کی معاملے پر سی ڈی اے کے موقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے نے الرجی پھیلانے والے درختوں کی کٹائی کی ہے اور ان کے متبادل درخت لگائے جاررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اراکین اس معاملے پر سیاست کی بجائے کمیٹی میں اس پر بحث کریں۔ رکن قومی اسمبلی نور عالم خان  نے انکشاف کیا ہے کہ انکا   شناختی کارڈ بلاک نہیں بلکہ بالکل منسوخ کر دیا گیا ہے، جبکہ  بینک اکائو نٹس اور کریڈٹ کارڈز بھی بلاک کیے گئے۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ آپ مجھے لکھ کر دیں، میں اس معاملے کو دیکھتا ہوں۔ قومی اسمبلی میں نادراترمیمی بل 2025 سمیت تین بل پیش کردئیے گئے، قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرمیلا فاروقی نے ایوان میں نادراترمیمی بل 2025 ء پیش  کر دیا، سحرکامران نے علاقہ دارلحکومت اسلام آبادبیٹریاں انتظام ودوبارہ کارآمد بنانے کابل ڈاکٹر شذرہ منصب علی نے کہا کہ اس معاملہ پرورکنگ گروپ کام کر رہا ہے، اس بل میں کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو ورکنگ گروپ میں شامل نہیں ہے۔ طاہر اقبال نے کوآپریٹو سوسائٹیز ترمیمی بل  ایوان میں پیش کیا۔ رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ڈکیتیاں ہو رہی ہیں، کوئی اور نہیں پولیس والے ڈکیتیاں کر رہے ہیں۔ این سی سی آئی اے نے انٹیلی جنس ایجنسی کا نام لے کر چھاپہ مارا، وہاں سے لیپ ٹاپ سمیت ساری اشیاء  اٹھا کر لے گئے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ مروت صاحب میرے نوٹس میں لائے۔ پولیس افسران گرفتار ہوئے اور چارج شیٹ ہوئے، اس طرح کے کسی بھی معاملے پر زیرو ٹالرنس ہے، این سی سی آئی کے افسران معطل ہیں اور تحقیقات ہو رہی ہیں۔ یہاں کال سینٹرز ہیں جو پوری دنیا میں ملک کو بدنام کر رہے ہیں۔ ان کال سینٹرز سے مالی فراڈ ہوتے ہیں، ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سپیکر قومی اسمبلی درختوں کی کٹائی اپوزیشن لیڈر اسلام آباد نے کہا کہ ہوئے کہا

پڑھیں:

پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی پرچم بردار جہازوں پر کارروائی قومی سلامتی کا خطرہ تصور ہوگی، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
 تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ حوثیوں نے سعودی کمرشل جہازوں کو دھمکیاں دی، حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کے اطلاعات بھی ہیں، پاکستان حوثیوں کے ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔سعودی عرب کے ساتھ تجارت کو نشانہ بنانے یا اس کے خلاف دھمکیاں دینا ناقابلِ قبول ہے، سعودی عرب کے ساتھ جائز تجارتی سرگرمیوں میں مصروف بحری جہازوں کو دھمکیاں دینے پر پاکستان کو تشویش ہے۔ پاکستان کو سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کی مسلسل دھمکیوں پر شدید تشویش ہے، بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے اعلانات کی شدید مذمت کرتے ہیں، مشرق وسطیٰ کے تنازع میں سعودی عرب کو گھسیٹنے کی کوششوں پر تشویش ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائے گا، پاکستان کے سمندری مفادات کے خلاف جارحانہ کاروائی کو خودمختار مفادات کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا۔اقوامِ متحدہ کے قانون کے مطابق پاکستان اپنے سمندری اثاثوں کی دفاع کے لیے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔پاکستان نے تمام فریقوں پر ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے، پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری کی کوشش کی حمایت رکھے گا، ایران، امریکہ مذاکرات کے لیے پرامید ہیں۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیر داخلہ نے وزیراعظم، نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کی ہیں، پاکستان کی سفارتی کوشش جاری ہے، بات چیت ہی کشیدگی کا واحد حل ہے، تجارتی جہازوں کو دھمکیاں علاقائی امن، عالمی تجارت کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ نائب وزیر اعظم نے آسیان ریجنل فورم کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرا ئے خارجہ سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں میں مشرق و سطیٰ میں قیام امن، کشیدگی کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے بدستور موجود ہیں، افغان طالبان کی طرف سے دہشتگردوں کی پشت پناہی سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہے۔ہزاروں پاکستانی دہشت گردی کے واقعا ت میں شہید ہو چکے ہیں، عالمی برادری دہشتگردوں کی پشت پناہی پر افغان طالبان کو جواب دہ ٹھہرائے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی

یورپی یونین کی رپورٹ پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیا کہ پاکستان کے لیے جاری کردہ جی ایس پی رپورٹ فائنل ہے، پاکستان 27 کنونشن پر عمل درآمد کررہا ہے، جی ایس پی پلس درجہ پاکستان کی معیشت کے لیے فائدہ مند رہا ہے، ہم یورپی یونین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، پاکستان انٹرنیشنل کنونشن پر عملدرآمد کرتا رہے گا۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن