data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260114-01-11
اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ترقیاتی، دفاعی اور ڈیجیٹل منصوبوں کیلیے اربوں روپے کی ضمنی گرانٹس کی منظوری دے دی۔ وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس پیر کو وزارت خزانہ میں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا۔ ای سی سی نے خصوصی تعلیم کے فروغ سے متعلق ایک اور اہم فیصلہ کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپیشل ایجوکیشن کے لیے 32 کروڑ 28 لاکھ 70 ہزار روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی، دفاعی خدمات کیلیے 5 ارب 8 کروڑ 10 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی، اجلاس میں دفاعی ڈویژن کی 2 الگ الگ سمریوں پر غور کرتے ہوئے ای سی سی نے موجودہ مالی سال کے دوران پنجاب میں سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ گولز اچیومنٹ پروگرام (ایس اے پی) کیلیے 2 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: روپے کی کی ضمنی

پڑھیں:

صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی