data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260114-08-22
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت افغانستان اور ٹی ٹی پی کی نمائندگی کرنے کے بجائے اپنے صوبے میں امن کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے، اپنی حکومت سے ثبوت مانگنے پر سہیل آفریدی کو افغانستان کا سفیر یا مستقل مندوب ہونا چاہیے۔ گورنر ہاؤس پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس وقت خیبرپختونخوا کے بندوبستی و ضم اضلاع میں دہشت گردی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، پولیس اور مسلح افواج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جان کی قربانیاں دے رہے ہیں، صوبائی حکومت کو دہشت گردی کی بڑھتی صورتحال پر قابو پانے کیلئے سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے، ہمارے وزیر اعلیٰ پوچھ رہے ہیں کہ افغانستان سے دہشت گردی کے ثبوت فراہم کریں، وزیراعلیٰ کو آئی جی سے بریفنگ لینی چاہیے اگر افغانستان دہشتگردی نہیں کررہا تو کون کررہا ہے؟ انہیں تو افغانستان کا سفیر یا مستقل مندوب ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے واقعات میں افغانستان سرزمین ملوث ہونے کے ثبوت مانگتی ہے، کبھی اپنی ریاست سے بھی ثبوت مانگے جاتے ہیں جبکہ پوری دنیا نے کہا ہے کہ افغان سرزمین ہمارے صوبہ اور ملک میں دہشت گردی میں استعمال ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کرم کے بعد ضلع خیبر سے اب لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں، صوبائی حکومت کو آئی ڈی پیزکے لیے ابھی سے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ انتشار کی سیاست کی ہے، یہ خود کو اتنی بڑی سیاسی جماعت کہتے ہیں لیکن ان کے پاس کوئی ایک شخص ایسا نہیں ہے جس کو یہ وفاق میں اپوزیشن لیڈر بنا سکیں، کوئی بتائے کہ اچکزئی صاحب کی ایکسپائری ڈیٹ کب تک ہے؟پتا نہیں کب انہیں خواب آئے کہ اچکزئی صاحب درست فیصلہ نہیں، پی ٹی آئی کو چاہیے کہ 2 جماعتیں بنائے ایک پارٹی سیاسی اور دوسری انتشاری جماعت۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: صوبائی حکومت دہشت گردی کے انہوں نے کہا

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع