حیدرآباد ،گندم مہنگی ہونے سے عوام مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر ) حکومت کی جانب سے 80 ارب روپے سے زائد سبسڈی دینے کے باوجود سندھ کے عوام مہنگی گندم کا مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ماضی کی طرح سندھ میں ایک مرتبہ پھر گندم آٹا بحران پیدا کرنے کی غرض سے مافیا سرگرم ہوگئی ممکنہ بحران سے بچنے کے لئیے گندم سندھ سے دوسرے صوبوں میں لیجانے پر گندم کی نقل و حمل پر بین الصوبائی پابندی لگانے اور مبینہ اسمگلنگ کی روک تھام کرنے کے لئیے اٹا چکی اونرز سوشل ویلفئیر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری حاجی نجم الدین چوہان نے وزیر اعلی سندھ کو دوسری بار تحریری خط لکھ دیا جس کی کاپی صوباء وزیر خوراک چیف سیکریٹری۔ سیکریٹری خوراک ڈائریکٹر خوراک سندھ کے علاؤہ ڈویژنل کمشنر ڈپٹی کمشنر اور ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ حیدرآباد کو ارسال کردی گئیں خط میں کہا گیا ہے کہ بہت بھاری مقدار میں گندم سندھ سے باہر دیگر صوبوں میں بھیجی جارہی ہے جس کی وجہ سے حیدرآباد کراچی اور سکھر سمیت سندھ بھر کی اوپن مارکیٹوں میں گندم کے نرخوں میں مسلسل اضافہ کا رجحان پیدا ہو رہا ہے اور حکومت کی جانب سے 80 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی دئیے جانے کے باوجود سندھ کے عوام مہنگی گندم کا مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں اور مافیاء ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوتی دکھاء دے رہی ہے جو سندھ کے عوام کو ایک مرتبہ پھر آٹا جیسی بنیادی اشیاء کی خاطر لمبی لمبی قطاروں میں کھڑا کروانا چاہتی ہے خط میں کہا گیا ہے کہ ماضی قریب میں سندھ کے عوام بالخصوص قوم کی مائیں بہنیں بیٹیاں پیسوں سے 10 کلو آٹا بیگ کے لئیے ٹرکوں کے پیچھے دیوانہ وار دوڑتی رہی ہیں اس دوران کء افراد اپنی جانیں تک گنوا چکے ہیں خط میں کہا گیا ہے کہ عرصہ دو سال امن و سکون کے ساتھ گزرنے کے بعد مافیاء ایک مرتبہ پھر سندھ میں گندم اور اٹا بحران پیدا کرنے کے لئیے پوری طرح سے متحرک دکھاء دیتی ہے واضح رہے کہ حکومت نے سندھ کے عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کی غرض سے آٹا چکیوں اور رولر فلور ملز کے ساتھ ٹریڈرز کو سرکاری گندم پر 80 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی دی ہے اور فی 100 کلو گندم کے نرخ 8000 ہزار روپے مقرر کئیے ہیں جبکہ اوپن مارکیٹ میں 100 کلو گندم کی بوری 10800 روپے تک بتائی جاتی ہے اور فی کلو آٹا 138 روپے تک فروخت کیا جارہا ہے اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک سندھ کی ناقص منصوبہ بندی کے سبب رعایتی سرکاری گندم بہت بھاری مقدار میں پہلے سے ٹریڈرز کو سرکاری نرخ فی 100 کلو گندم 8000 ہزار روپے میں فروخت کردی گء ہے ٹریڈرز کو سرکاری گوداموں سے صاف گندم فراہم کی گء ہے اس کے برعکس آٹا چکیوں اور رولر ملز کو کوٹہ سسٹم کی بنیادپر گندم کا قلیل کوٹہ جاری کیا گیا ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہو? ٹریڈرز نے اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے اور رہی سہی کسر سندھ سے گندم دوسرے صوبوں میں بھیج کر پوری کی جارہی ہے تاکہ ٹریڈرز کو مبینہ لوٹ کھسوٹ کا پورا موقع دیا جاسکے جس کی وجہ سے آنے والے چند دنوں میں ایک بار پھر ماضی کی طرح سندھ بھر میں گندم آٹا کا خوفناک بحران پیدا ہونے کا خدشہ بڑھتا جارہا ہے جس جانب حکومت کو فوری اور سنجیدہ توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ سندھ کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے مافیاء کے عزائم کو ناکام بنایا جاسکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایک مرتبہ پھر سندھ کے عوام ٹریڈرز کو کے لئیے گیا ہے ہے اور
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔