شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہونے پر پنجاب کے مختلف حصوں میں موٹرویز اور اہم شاہراہیں ٹریفک کیلئے بند کر دی گئیں۔ ترجمان موٹروے پولیس سینٹرل ریجن کے مطابق عوام کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر موٹرویز پر مختلف جگہوں سے ٹریفک کی روانی معطل کر دی گئی ہے، موٹروے ایم 2 لاہور تا کوٹ مومن شدید دھند کے باعث بند کر دی گئی۔ اسی طرح موٹروے ایم 3 فیض پور تا درخانہ، ایم 4 پنڈی بھٹیاں تا ملتان اور ایم 5 ملتان تا ظاہر پیر دھند کے باعث ٹریفک کیلئے بند کر دی گئیں، علاوہ ازیں موٹروے ایم 11 لاہور تا سمبڑیال اور لاہور ایسٹرن بائی پاس بھی دھند کی وجہ سے بند ہیں۔ موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر لاہور، مانگا منڈی، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، کسوال اور اقبال نگر میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے، جبکہ میاں چنوں، خانیوال، ملتان، لودھراں اور بہاولپور کے علاقوں میں بھی حدِ نگاہ انتہائی کم ہے، بعض مقامات پر حد نگاہ 0 سے 100 میٹر تک محدود ہو چکی ہے جو انتہائی خطرناک ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی اور تیز رفتاری جان لیوا حادثات کا سبب بن سکتی ہے، انہوں نے روڈ یوزرز کو سختی سے لین ڈسپلن پر عمل کرنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دینے کی ہدایت کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دھند میں محفوظ سفری اوقات صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہیں، ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس کا لازمی استعمال کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں اور رفتار کم رکھیں، کسی بھی رہنمائی یا مدد کیلئے شہری موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ  امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا