بلوچستان کی زرعی صلاحیت نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
بلوچستان کے ضلع لورالائی میں پیدا ہونے والا زیتون اب اپنی اعلی کوالٹی کے باعث عالمی سطح پر پہچان حاصل کر چکا ہے۔
نیو یارک انٹرنیشنل اولیو آئل کمپیٹیشن میں لورالائی کے زیتون کے تیل نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سلور ایوارڈ جیت لیا، جس سے پاکستان کی عالمی زرعی شناخت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
لورالائی اولیو آئل کو اس کی خالص ایکسٹرا ورجن کوالٹی، بہترین ذائقے اور غذائی افادیت کے باعث دنیا کے معیاری زیتون کے تیلوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ کامیابی نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔
اس عالمی اعزاز نے بلوچستان کی زرعی برآمدات کے افق کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ مقامی کسانوں کے لیے خوشحالی اور خود کفالت کی نئی راہیں بھی ہموار کی ہیں۔ زیتون کی کاشت اور جدید طریقہ تیاری سے دیہی معیشت کو فروغ ملا ہے اور کسانوں کو پائیدار آمدن کے مواقع فراہم ہوئے ہیں۔
اس موقع پر سینئر سائنٹیفک آفیسر ڈاکٹر عبداللہ بلوچ نے کہا کہ اپر بلوچستان میں زیتون کی کامیاب کاشت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہ خطہ عالمی معیار کی زرعی پیداوار دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
حکام کے مطابق لورالائی اولیو آئل کی یہ کامیابی بلوچستان کے زرعی شعبے میں ایک سنگِ میل ہے جو مستقبل میں پاکستان کو عالمی زرعی منڈی میں مزید مضبوط مقام دلانے میں مددگار ثابت ہوگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئےفتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 17 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 مئی کو پیش آنے والے ٹرین واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر متعدد آپریشنز کیے۔
مزید پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردی کرنے والے پاکستان کے دشمن، ان کی کوئی ناراضی نہیں، رانا ثنااللہ
آئی ایس پی آر کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید اور سخت فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے 17 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے، جس سے ان علاقوں میں سرگرم دہشتگرد نیٹ ورکس کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے۔
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد اور تیار شدہ دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈیز) بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ان علاقوں سے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشنز بدستور جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: علما کرام کی جانب سے بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت، امن اور مکالمے پر زور
بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن ’عزمِ استحکام‘ کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسداد دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی ایس پی آر بلوچستان دہشتگرد ہلاک سیکیورٹی فورسز وی نیوز