ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رواں ماہ کے آخر میں آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا۔
دوسرا ٹی ٹوئنٹی 31 جنوری اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔
تینوں میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شام 6 بجے کھیلے جائیں گے۔
Dates unveiled for the Pakistan ???? Australia T20I series ????️????
????️ Gaddafi Stadium, Lahore
Read more ➡️ https://t.
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت نے علی خان سمیت امریکا کے چار پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کے ویزہ مسترد کردیے
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 14, 2026آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ 28 جنوری بروز بدھ کو لاہور پہنچے گا۔
یہ سیریز آئندہ ماہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے قبل دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہم ہے۔
پاکستان ورلڈ کپ کے گروپ اے جبکہ آسٹریلیا گروپ بی میں شامل ہے۔
یاد رہے کہ یہ آسٹریلیا کا مارچ 2022 سے اب تک پاکستان کا تیسرا دورہ ہوگا۔
پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد کا کہنا ہے کہ ہم آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے میزبانی پر پُرجوش ہیں۔ یہ سیریز پاکستانی شائقینِ کرکٹ کے لیے سال کا شاندار آغاز ثابت ہوگی۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی
پڑھیں:
صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
سٹی 42 : صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ کریں گے.
صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔
میاں نواز شریف گلگت بلتستان میں انتخابات اور عوامی ترقی بارےتبادلہ خیال کریں گے ۔