Express News:
2026-07-24@05:09:42 GMT

دورہ جنوبی افریقا کیلیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT

دورہ جنوبی افریقا کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان پانچ برس کے بعد سیریز 10 فروری سے شروع ہو گی۔

فاطمہ ثناء کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کی قیادت کے لیے برقرار رکھا گیا ہے جبکہ سائرہ جبین اور حمنہ بلال کو پہلی بار اسکواڈ میں جگہ دی گئی  ہے۔

عائشہ ظفر، گل فیروزہ، تسمیہ رباب اور نجیہہ علوی کی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

عائشہ ظفر، گل فیروزہ، منیبہ علی، نشرہ سندھو اور عالیہ ریاض دونوں فارمیٹس کا حصہ ہوں گی جبکہ ڈیانا بیگ، نجیہہ علوی، صدف شمس اور سیدہ عروب شاہ کو صرف ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

حمنہ بلال، سائرہ جبین، طوبیٰ حسن اور ایمان فاطمہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہوں گی۔

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے لگائے گئے کیمپ میں پہلے ہی 36 ممکنہ کھلاڑی شریک تھیں۔

منتخب ویمن کرکٹرز سیریز سے قبل یکم سے 6 فروری تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر  کراچی میں ٹریننگ کیمپ میں  شریک ہوں گی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے، میچز پوچف اسٹروم، بینونی اور کمبرلے میں کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے سیریز سے قبل کمبرلے میں 50 اوورز کا وارم اپ میچ ہوگا۔ ون ڈے میچز بلوم فونٹین، سینچورین اور ڈربن میں کھیلے جائیں گے۔ صرف دوسرا ون ڈے میچ  ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔

کوچنگ اسٹاف میں مینٹور وہاب ریاض، عمران فرحت، عبد الرحمان اور عبدالمجید شامل ہیں۔ ٹیم منیجر عائشہ اشعر جبکہ میڈیا منیجر رضا راشد کچلو ہوں گے۔

پاکستان ویمن ٹیم 2021 کے بعد پہلی بار دو طرفہ سیریز کے لیے جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی۔

پاکستان ویمنز ٹیم نے فروری 2023 میں جنوبی افریقا میں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی شرکت کی تھی۔

یہ دورہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کا اہم مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ:

فاطمہ ثناء (کپتان)، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ایمان فاطمہ،گل فیروزہ (وکٹ کیپر)، حمنہ بلال، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، نشرح سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، سعدیہ اقبال، سائرہ جبین، سدرہ امین، تسمیہ رباب، طوبیٰ حسن

 ون ڈے اسکواڈ:

فاطمہ ثناء (کپتان)، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، گل فیروزہ، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، نجیہہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب

???? Pakistan Women's ODI and T20I squads announced for South Africa tour ????

Saira Jabeen and Humna Bilal receive maiden T20I call-ups ????

More details ➡️ https://t.

co/9cUe8esWmC#SAWvPAKW | #BackOurGirls pic.twitter.com/uNWsC1P3R1

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 14, 2026

 

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جنوبی افریقا ٹی ٹوئنٹی گل فیروزہ ویمنز ٹی وکٹ کیپر کے لیے

پڑھیں:

مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان

پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں اور انتہا پسند عناصر کی حالیہ کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسے اقدامات نہ صرف مذہبی تقدس کی پامالی ہیں بلکہ پورے خطے میں کشیدگی کو خطرناک حد تک بڑھا رہے ہیں۔

مشترکہ اعلامیے پر پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر، اردن، ترکیہ اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی اشتعال انگیز کارروائیاں اور اسرائیلی انتہا پسند وزرا و گروہوں کی سرگرمیاں ناقابلِ قبول ہیں اور ان سے خطے میں امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔

وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ مسجد اقصیٰ کی تاریخی، قانونی اور مذہبی حیثیت کا ہر صورت احترام کیا جانا چاہیے اور اس میں کسی بھی قسم کی یکطرفہ تبدیلی ناقابلِ قبول ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں مسجد اقصیٰ کے انتظامی اور مذہبی امور پر اردن کے محکمہ اوقاف کے خصوصی اختیار کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ اس حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

اعلامیے میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ مسلمانوں کو مسجدِ اقصیٰ میں عبادت سے روکنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے، مذہبی آزادی کا احترام کیا جائے اور ایسے تمام اقدامات سے گریز کیا جائے جو مزید کشیدگی اور تصادم کا سبب بن سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا