پی ایس ایل کا برانڈ مسلسل اوپر جارہا ہے، سلمان نصیر
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا برانڈ مسلسل اوپر جارہا ہے، ہم نے پہلے نمبر پر جانا ہے وہ بھی ملک کی آبادی بڑھائے بغیر۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیرنے کہا کہ پی ایس ایل اب پاکستان سے نکل کر دنیا کا بڑا برانڈ بن رہا ہے۔
سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے دو نئے آنر آسٹریلیا اور امریکا سے تعلق رکھتے ہیں، ہم پلیئرز کی مراعات بڑھانے پر بھی بات کررہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اب دو نئی فرنچائز کو ساتھ لے کر کوئی لائحہ عمل طے کریں گے۔
ٹیم سیالکوٹ کے آنر حمزہ مجید نے پروگرام کپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقت کی کمی کی وجہ سے ہمیں چلینجز کا سامنا ہے۔
حمزہ مجید کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں کم وقت ہے، سیالکوٹ کی ٹی ٹوئنٹی تاریخ بہترین رہی ہے، میں لاہور شہر کا رہنے والا ہوں۔
دوسری جانب پی ایس ایل ٹیم حیدر آباد کے نمائندے فیصل مرزا نے پروگرام کپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل دنیا میں دوسرے نمبر پر دیکھا جاتا ہے۔
فیصل مرزا کا کہنا تھا کہ مزید دو ٹیم شامل ہونے سے ملک میں اکانومک ایکٹیویٹی بڑھے گی، ہماری کوشش ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ فینز کو شامل کریں، ہماری کوشش ہے کہ ہم لوکل لیول کا ٹیلنٹ اوپر لے کر آئیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ایس ایل کے کہ پی ایس ایل کا کہنا
پڑھیں:
بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں علامہ اقبال ٹاﺅن مین بلیوارڈکی سروس روڈپربھیکے وال کے نزدیک 10فٹ گہرا شگاف پڑگیا ہے‘اسی طرح جوہر ٹاﺅن مصروف ترین شاہراہ خیابان فردوسی پر ایک اورگڑھا پڑ گیاہے گزشتہ تین روز کے دوران مذکورہ سڑک پریہ دوسرا گڑھا پڑا. بارش کے بعد مرکزی شاہراہ پر گڑھنے پڑنے سے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا حکام کے مطابق سڑک کی مرمت کا کام شروع ہوگیا گڑھا پڑنے سے ٹریفک کی روانی جزوی طور پر متا ثر ہوئی دوسری جانب اقبال ٹاﺅن میں بھیکے والے موڑ جانب فاروق ہسپتال سروس روڈ پر 10 فٹ گہرا شگاف پڑ گیا.(جاری ہے)
سڑک کے درمیان پڑنے والے گہرے شگاف کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے شگاف پڑنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، متعلقہ افسران اور واسا کی ٹیمیں موجود ہیں ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکموں نے سروس روڈ پر شگاف پر کرنے کیلئے کام شروع کردیا. واضح رہے کہ 17جولائی کو ہونے والی بارش سے فیروزپور روڈ پرنشتر کالونی کے قریب سروس روڈ کا ایک حصہ بیٹھ گیا تھا جس کے نتیجے میں وہاں کھڑی تین موٹر سائیکلیں گڑھے میں جا گریں تھیں. شہریوں کا کہنا ہے کہ پورے شہر کے اندر یہی حال ہے بارشوں میںمتوسط آبادیوںکے اندر سڑکوں کے بیٹھ جانے کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں مگر انہیں کوریج نہیں ملتی‘نجی یونیورسٹی کے لیکچرار معاذالاسلام سول انجینئرنگ پڑھاتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں سب سے زیادہ بدعنوانی اس شعبے میں ہے ناقص میٹریل اور زمین کی کمپریشن عالمی لیول کی نہیں کی جاتی . ان کا کہنا ہے کہ ٹھیکے دار اب کئی دن مٹی کو کمپریس کرنے میں نہیں لگا اور نہ ہی میٹریل ڈالنے کے بعد ٹھیک طریقے سے اسے کمپریس کیا جاتا ہے ‘مٹی نرم ہونے سے اگر پانی راستہ بنالے تو چند ہفتوں میں ہی اس ایریا کے نیچے زمین کھوکھلی ہوجاتی ہے اور بارشوں کے دوران شگاف پڑنے لگتے ہیں. انہوں نے بتایا کہ لاہور فیصل آباد موٹر وے کو جب تجرباتی طور پرچھوٹی گاڑیوں کے لیے کھولا گیا تھا تو لاہور سے فیصل آباد کے سفر کے دوران انہوں نے نوٹ کیا تھا کہ کئی سو ارب کی لاگت سے بنی اس سڑک میں لیول کا بھی خیال نہیں رکھا تھا اور یہ موٹروے مکمل طور پر ناہموار تھا جس پر انہوں نے کچھ دیگر انجینئرز کے ساتھ مل کر ایک تجزیاتی رپورٹ این ایچ اے اور پنجاب حکومت کو ارسال کی تھی تاہم آج تک ہمیں اس پر کوئی جواب نہیں ملا.