Express News:
2026-07-24@03:52:26 GMT

پاکستان فلم انڈسٹری ری وائیو ہو ہی نہیں سکتی، سید نور

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری ری وائیو ہو ہی نہیں سکتی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی شعبہ فلم ایںڈ براڈکاسٹنگ کے زیر اہتمام دو روزہ فلم فیسٹول کا آغاز ہوا۔

پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے دو روزہ فلم فیسٹیول کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں معروف ہدایت کار سید نور، چیئر پرسن شعبہ فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر، معروف رائٹر آمنہ مفتی سمیت طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر سید نور نے کہا کہ پرانا دور ختم ہوچکا ہے، اب نئے دور کا آغاز ہونا ہے جو یہ نئی نسل کرے گی۔ ان بچوں کو فلم انڈسٹری کے بارے میں پتا ہونا لازم ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم مکمل جھوٹ پرمبنی ہوتی ہے۔ بیرون ممالک میں زومبیز اور دیگر موضوعات پر فلمیں بن رہی ہیں۔ طلبہ کو میں تمام تر سامان دینے کے لیے تیار ہوں، یہ فلمیں خود بنائیں۔

ہدایتکار سید نور نے کہا کہ فلم بنانے کے لیے مختلف لینز کا استعمال لازم ہے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کوئی فلم کی طرف نہیں آیا، سب ٹی وی کی طرف گئے۔ کہا کہ آئندہ سال نمبر ون فلم کو میں 2 لاکھ روپے دوں گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فلم انڈسٹری کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔

چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔

شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف