data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ترکیے نے غیرقانونی طور پر مقیم مزید 18 افغان شہریوں کو گرفتار کرکے ملک بدر کر دیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق یہ کارروائی رہائشی دستاویزات نہ ہونے کی بنیاد پر کی گئی، جس کے بعد گرفتار افغان باشندوں کو ڈی پورٹیشن سینٹر منتقل کیا گیا اور بعد ازاں انہیں افغانستان واپس بھیج دیا گیا۔

ترکیے میں غیرقانونی غیرملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آ گئی ہے اور افغان شہری اس کی بڑی زد میں ہیں۔ ترک حکام کا مؤقف ہے کہ ملک میں قیام کے لیے قانونی دستاویزات کا ہونا لازم ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی رعایت نہیں دی جا رہی۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال ترکیے میں 42 ہزار سے زائد غیرقانونی افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا تھا، جن میں سے بڑی تعداد کو واپس افغانستان ڈی پورٹ کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان، ایران، امریکا، برطانیہ اور مختلف یورپی ممالک میں بھی غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی واپسی کا عمل جاری ہے، جب کہ امریکا سمیت متعدد ممالک افغان شہریوں پر ویزا پابندیاں بھی عائد کر چکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر امیگریشن قوانین سخت ہونے کے باعث افغان شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور مستقبل میں ملک بدری کے ایسے اقدامات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: افغان شہریوں

پڑھیں:

کراچی، محسن نقوی کا صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹر کا اچانک دورہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں سے سینٹر میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا، شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے عمل بارے پوچھا۔ نادرا میگا سینٹر میں موجود شہریوں نے مہیا کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یونیورسٹی روڈ صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹرکا اچانک دورہ کیا۔ وزیر داخلہ نے شہر قائد کے نادرا میگا سینٹر میں شہریوں کے لئے سہولتوں کا جائزہ لیا، محسن نقوی شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنانے کے لیے آئے شہریوں سے ملے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں سے سینٹر میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا، شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے عمل بارے پوچھا۔ نادرا میگا سینٹر میں موجود شہریوں نے مہیا کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے میں انتظار نہیں کرنا پڑتا، وقت پر باری آ جاتی ہے اور عملہ بھی مکمل تعاون کرتا ہے۔ محسن نقوی مختلف کاؤنٹرز پر گئے اور خصوصا بزرگ شہریوں سے گفتگو کی اور ان کے ایشوز پوچھے، بزرگ شہریوں اور خواتین کے کام ترجیحی بنیادوں پر کرنے کے احکامات جاری کئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا سینٹر کے انچارج اور عملے کی کارکردگی کی تعریف کی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار
  • شارع فیصل، کس لین میں گاڑی چلائی تو چالان نہیں ہوگا؟
  • وسائل پر قبضے کی جنگ: افغان طالبان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • کراچی، محسن نقوی کا صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹر کا اچانک دورہ
  • اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
  • وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی
  • بحرین میں محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی شیعیان علیؑ کیخلاف کریک ڈاون میں تیزی
  • بحرین نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے روک دیا
  • وفاقی آئینی عدالت: پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی