خیبرپختونخوا حکومت عمران خان سمیت مختلف ناموں کی نمبر پلیٹس نیلام کرے گی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
خیبر پختونخوا کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے صوبے بھر میں گاڑیوں کے لیے منفرد نمبر پلیٹ اجرا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ نمبر پلیٹس بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت معروف شخصیات، قبائل، علاقوں اور اضلاع کے ناموں پر مشتمل ہوں گی، جس کے لیے باقاعدہ بولی 27 جنوری کو ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں ترقیاتی عمل کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی
صوبائی محکمہ پہلی بار اس نوعیت کے منفرد گاڑی نمبرز متعارف کرا رہا ہے اور پہلے مرحلے میں 25 ایسے منفرد نمبر پلیٹوں کی نیلامی کی جائے گی، جو مختلف قبائل، علاقوں، اضلاع اور شخصیات کے ناموں پر مشتمل ہوں گے۔
محکمہ ایکسائز کے پی نے پرسنلائز گاڑیوں کے نمبر پلیٹ کی نیلامی کا اعلان کردیا
نیلامی می عمران خان-1، عمران خان-804 نمبر پلیٹ کی بنیادی قیمت 10لاکھ روپے مقرر کردی گئی pic.
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) January 12, 2026
محکمہ ایکسائز کی جانب سے جاری نیلامی نوٹس کے مطابق، منظور شدہ 25 نمبرز میں قبائل یا قوموں کے ناموں پر خلیل 1، ارباب 1، گنڈاپور 1، آفریدی 1، کنڈی 1، سواتی 1، یوسفزئی 1، محسود 1، خٹک 1 اور دیگر شامل ہیں۔
اسی طرح اضلاع اور علاقوں کے ناموں پر ایبٹ آباد 1، ہری پور 1، مالاکنڈ 1، صوابی 1 اور دیگر شامل ہیں، جبکہ شخصیات کے ناموں میں عمران خان 1 اور عمران خان 804 شامل ہیں۔
محکمے کے مطابق ان منفرد نمبرز کے لیے بولی 27 جنوری کو پشاور کے نشتر ہال میں ہو گی۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں پولیس کا کامیاب آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک
محکمے کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق نیلامی کی بنیادی قیمت 10 لاکھ روپے ہو گی، جبکہ نیلامی میں حصہ لینے کے لیے ایک لاکھ روپے سیکیورٹی جمع کرانا ہو گی۔
محکمے کے مطابق اگر کسی امیدوار کو اپنی پسند کا نمبر درکار ہو تو بولی سے قبل درخواست دینا ہو گی، تاکہ اسی نام کو بولی میں شامل کیا جا سکے۔
محکمے کے ایک افسر نے بتایا کہ صوبے میں پسندیدہ نمبر پلیٹس کا رجحان بڑھ رہا ہے، اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے منفرد نمبرز کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: وفاق کے ذمے واجب الادا فنڈز کے حصول کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ ہوں، گورنر خیبرپختونخوا
’ہمارے معاشرے میں لوگ اپنے قبیلے یا علاقے کا نام فخر سے لکھتے ہیں، اب کوئی بھی ادائیگی کر کے قانونی طور پر اسی نام کی نمبر پلیٹ حاصل کر سکتا ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ منفرد نمبر پلیٹس سے صوبے کو اضافی آمدن حاصل ہو گی، جبکہ مستقبل میں اس منصوبے کو مزید وسعت دی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ بولی میں کچھ ناموں کی نمبر پلیٹس کے بارے میں توقع ہے کہ زیادہ بولی آئے گی، جس سے محکمے کو فائدہ ہو گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
804 اضلاع ایبٹ آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بولی خٹک خیبر پختونخوا صوابی عمران خان قبائل مالاکنڈ محسود منفرد نمبر پلیٹ نیلام ہری پور یوسفزئی
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اضلاع ایبٹ ا باد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بولی خٹک خیبر پختونخوا صوابی مالاکنڈ نمبر پلیٹ نیلام ہری پور یوسفزئی منفرد نمبر پلیٹ کے ناموں پر نمبر پلیٹس کے مطابق کے لیے
پڑھیں:
کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
کراچی سے دوسرے شہروں میں جانے کے لیے شہر میں جگہ جگہ قائم بس اڈے دو سال پہلے ختم کرکے شہر سے باہر منتقل کر دیے گئے تھے، شٹل سروس کیلئے مخصوص گاڑیاں اپنے اصل کام کے بجائے کمرشل بنیادوں پر مسافروں کو براہ راست کراچی سے حیدرآباد لے جارہی ہیں۔
حکومت نے مسافروں کی سہولت کے لیے مفت شٹل سروس شروع کی تھی تاکہ مختلف مقامات سے مسافروں کو کراچی بس ٹرمینل پہنچایا جا سکے، مگر یہ شٹل سروس اب ٹرمینل تک محدود نہیں رہی بلکہ روٹ پرمٹ کے بغیر کمرشل بنیادوں پر کراچی سے حیدرآباد تک بھی چلائی جا رہی ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے اگست 2024 میں آپریشن کرتے ہوئے شہر کے مختلف انٹر سٹی بس اڈے ختم کیے اور بڑی کوچز کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔
مسافروں کی سہولت کے لیے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے مفت شٹل سروس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا تھا کہ تقریباً 50 شٹل گاڑیاں چلائی جا رہی ہیں تاکہ مسافروں کو مختلف مقامات سے کراچی بس ٹرمینل پہنچایا جا سکے۔ لیکن شٹل سروس کیلئے مخصوص گاڑیاں اپنے اصل کام کے بجائے کمرشل بنیادوں پر مسافروں کو براہ راست کراچی سے حیدرآباد لے جارہی ہیں۔
ادھر ٹرانسپورٹرز اپنی سواریاں مختلف ذرائع سے کراچی بس ٹرمینل تک پہنچا رہے ہیں، جس کے اضافی اخراجات بھی انہیں خود برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کا بتانا ہے کہ اس روٹ کے لیے شٹل سروس کے پاس کوئی روٹ پرمٹ موجود نہیں۔
جیو نیوز نے اس حوالے سے کراچی بس ٹرمینل انتظامیہ سے مؤقف لینے کی کوشش کی، مگر ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔