سمندر پار پاکستانی حب الوطنی کی روشن مثال ، ریکارڈ ترسیلات زر پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور خالد نواز چیمہ کا خراجِ تحسین WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2026 سب نیوز


جدہ (نمائندہ خصوصی):
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے دسمبر 2025 کے دوران ریکارڈ ترسیلات زر وطنِ عزیز پاکستان بھیجنے پر سمندر پار پاکستانیوں کو شاندار خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی اور ملک کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔


وفاقی وزیر نے کہا کہ دسمبر 2025 میں محب وطن سمندر پار پاکستانیوں نے 3.

6 ارب ڈالر کی تاریخی ترسیلات زر وطن بھیجیں، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 16.5 فیصد اضافہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر میں یہ نمایاں اضافہ سمندر پار پاکستانیوں کے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد اور وطن سے غیر متزلزل محبت کا واضح ثبوت ہے۔


چوہدری سالک حسین نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں نے منفی پراپیگنڈے اور مایوسی کی فضا کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا، جو پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ترسیلات زر کے اس مثبت رجحان کو برقرار رکھنے کے لیے قلیل المدتی اور طویل المدتی منصوبہ بندی ناگزیر ہے تاکہ ملکی معیشت کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔


اس موقع پر اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن سعودی عرب کے صدر خالد نواز چیمہ نے بھی سمندر پار پاکستانیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی صرف زرمبادلہ ہی نہیں بھیجتے بلکہ وہ پاکستان کے اصل سفیر ہیں، جو ہر مشکل وقت میں اپنی مٹی کے لیے ڈٹ کر کھڑے رہتے ہیں۔


خالد نواز چیمہ نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کا مسلسل ترسیلات زر بھیجنا اس بات کا واضح پیغام ہے کہ وہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور معاشی استحکام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی دن رات محنت کر کے اپنی جوانی، صحت اور صلاحیتیں دیارِ غیر میں صرف کرتے ہیں، مگر ان کے دل ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔


انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح و بہبود، مسائل کے فوری حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے مزید مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں، کیونکہ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کے مضبوط ستون ہیں۔


خالد نواز چیمہ نے اس بات پر زور دیا کہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے اور ان کے اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے جامع اور مؤثر پالیسیاں ترتیب دی جائیں۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ خصوصاً سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کو قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں مناسب اور بامعنی نمائندگی دی جائے۔خالد نواز چیمہ نے کہا


سمندر پار پاکستانیوں کی قربانیاں اور حب الوطنی پاکستان کی تاریخ کا روشن باب ہیں، اور پوری قوم کو اپنے ان محسنوں پر بجا طور پر فخر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی ایم ایف کے بغیر اور برآمدات پر منحصر معاشی گروتھ کیلئے 3 کمیٹیاں قائم پاکستان کی آبادی کے تناسب سے حج کوٹہ 2 لاکھ 30 ہزار کرنے کے لیے سعودی حکومت سے رابطے جاری، لاہور کو بھی روٹ... مظاہرین کو پھانسی دینےکی صورت میں بہت سخت کارروائی کریں گے: ٹرمپ کی ایران کو وارننگ زرداری، نواز شریف اور عمران خان کے ناموں پر نمبر پلیٹس کی نیلامی کا باضابطہ اعلان منی لانڈرنگ کیسز: سزاؤں پر عمل درآمد تیز کرنے کیلئے ایف آئی اے کی دو خصوصی ٹیمیں قائم ٹرمپ کا سپریم کورٹ کو ٹیرف کے معاملے پر انتباہ: فیصلہ خلاف آیا تو اربوں ڈالر کی ادائیگیاں ناممکن ہوں گی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی مینمار کے وزیر خارجہ، ایچ ای یو تھان سوی سے گفتگو TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین خالد نواز چیمہ وفاقی وزیر ترسیلات زر

پڑھیں:

اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی