data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کا پاکستان کا دورہ رواں ماہ طے شدہ ہے اور اس کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے، جس کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط کرکٹ تعلقات کا آئینہ دار ہے اور مارچ 2022 کے بعد آسٹریلیا کا پاکستان کا تیسرا دورہ ہوگا۔

آسٹریلوی اسکواڈ 28 جنوری کو لاہور پہنچے گا اور اس کے بعد 29 جنوری کو سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 31 جنوری اور تیسرا اور آخری میچ یکم فروری کو شیڈول کیا گیا ہے۔

تینوں میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شام 6 بجے کھیلے جائیں گے، یہ سیریز آئندہ ماہ ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا بھی حصہ ہوگی، جس کے ذریعے دونوں ٹیمیں اپنی فارم اور حکمت عملی کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گی، پاکستان ورلڈ کپ کے گروپ اے جبکہ آسٹریلیا گروپ بی میں شامل ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید نے کہا کہ آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کے لیے پی سی بی پُرجوش ہے۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے مزید کہا کہ یہ سیریز پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے سال کا شاندار آغاز ثابت ہوگی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تمام میچز میں شائقین کو اعلیٰ معیار کی کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گا۔

یہ سیریز نہ صرف شائقین کے لیے سنسنی خیز مقابلوں کا وعدہ کرتی ہے بلکہ دونوں ممالک کے کرکٹ تعلقات میں مزید مضبوطی کا بھی باعث بنے گی۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی

پڑھیں:

امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام

امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔

U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026

سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔

دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش