آ ئی سی سی رینکنگ: ویرات کوہلی 4 سال بعد پہلے نمبر پر، بابر کی کیا پوزیشن رہی؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی گئی۔آئی سی سی پلیئرز کی رینکنگ کے مطابق بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی 4 سال بعد ون ڈے کرکٹ میں بیٹرز میں نمبر وَن پوزیشن پر آگئے ہیں جب کہ پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم کی چھٹی پوزیشن بر قرار ہے۔نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل ایک درجہ بہتری کے بعد دوسرےنمبر اور روہت شرما دو درجہ تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر جب کہ پاکستان کے سعود شکیل 9 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ بھارتی کھلاڑی کے ایل راہول ایک درجہ بہتری کے بعد 11 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔ون ڈے بولرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے اورانگلینڈ کے جوفرا آرچر دوسرے جب کہ بھارت کے کلدیپ یادیو تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔بھارت کے محمد سراج 5 درجہ بہتری کے بعد 16 ویں نمبر پر اور رویندرا جڈیجہ 5 درجہ تنز لی کے بعد 21 ویں نمبرپر چلے گئے ہیں۔آئی سی سی ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللّٰہ عمرزئی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے، ہیری بروک دوسرے اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ تیسرے نمبر پر ہیں۔ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے جسپریت بمرا پہلی پوزیشن اور پاکستان کے نعمان علی کی ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں دوسرا نمبر ہے۔ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :