غیرت کے نام پر قتل کے مقدمہ کی تفتیش میں اہم پیشرفت، مقتولہ کا بھائی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیرت کے نام پر قتل کے مقدمہ کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہے جب کہ اشتہاری گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ زیر حراست اشتہاری مقتولہ کا بھائی ہے، زیر حراست اشتہاری مقتولہ کے قتل، جرگے اور تدفین میں شامل تھا، مجرم سے تفتیش کرتے ہوئے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔
مقدمہ میں قبل ازیں 16 ملزمان جن میں مقتولہ کا والد،چچا،مقتولہ کے پانچ بھائی،سربراہ جرگہ، سربراہ جرگہ کا بھائی، سیکرٹری قبرستان، گورکن، سابقہ خاوند، رکشہ اور گاڑی ڈرائیورز، محلے دار اور ایک کرایہ دار کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ سنگین مقدمہ میں ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔