Jang News:
2026-07-23@23:39:47 GMT

بعض قوتیں سندھ کے حقوق پر ڈاکا ڈالنا چاہتی ہیں: بلاول بھٹو

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT

بعض قوتیں سندھ کے حقوق پر ڈاکا ڈالنا چاہتی ہیں: بلاول بھٹو

—فائل فوٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بعض قوتیں سندھ کے حقوق پر ڈاکا ڈالنا چاہتی ہیں۔

مٹھی میں این ای ڈی یونیورسٹی کے نئے کیمپس تھر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک خاص مقصد کے تحت تھرپارکر اور پورے صوبے پر تنقید کی جاتی ہے، کہا جاتا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کچھ نہیں کیا، اختیارات اسلام آباد کو دیے جائیں۔ ان قوتوں کو بہترین جواب تھرپارکر ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم پورے سندھ میں کام کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت عوام دوست ہے۔ ہم نے ثابت کر دیا کہ پیپلز پارٹی تھرپارکر کے عوام سے محبت کرتی ہے۔

شعبہ طب میں ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کو غذائی قلت جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے، اخلاقیات کے بغیر ٹیکنالوجی بے معنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تھرپارکر کی ترقی سندھ کی ترقی کے لیے ضروری اور پیپلز پارٹی کی ترجیح ہے۔ 2026 کا تھرپارکر آپ کے سامنے ہے، کوئلہ یہاں کے عوام کا اثاثہ ہے۔ تھرپارکر کے پاس اتنا کوئلہ ہے جتنا سعودی عرب کے پاس تیل ہے مگر آپ کو اپنے وسائل استعمال کرنے نہیں دیے گئے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے کام شروع کیا تو سازش کے تحت انہیں روک دیا گیا، یہ منصوبہ تھرپارکر میں معاشی انقلاب لایا بلکہ اسلام آباد کو بھی بجلی فراہم کی۔

ان کا کہنا ہے کہ تھرپارکر کے کوئلے کی وجہ سے یہاں سماجی انقلاب دیکھا ہے، حکومت کی سرمایہ کاری کی وجہ سے پورے تھرپارکر میں صحت کے اداروں کا جال بچھایا گیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ انسٹی ٹیوٹ بھی تھرپارکر کے عوام کا مطالبہ تھا، حکومت کی مدت ختم ہونے سے پہلے اسے مکمل یونیورسٹی میں تبدیل کریں گے۔ پی پی حکومت نے 2008 سے آج تک سندھ کی یونیورسٹیوں کی تعداد دگنی کی۔ کوئی دوسرا صوبہ سندھ سے یہ مقابلہ نہیں جیت سکتا، تھرپارکر کے عوام تعلیم حاصل کر کے ترقی کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گلگت بلتستان سے نوجوان اس کیمپس میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آئے ہیں۔ اُمید ہے یہاں واپس آؤں گا تو اس کیمپس کو مکمل یونیورسٹی میں تبدیل کروں گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: تھرپارکر کے پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ کے عوام

پڑھیں:

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن