فائل فوٹو

جماعت اسلامی کے امیر حافظ  نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات پچھلے تین چار سالوں سے حیلے بہانوں سے ٹالے جارہے ہیں، بیوروکیسی تمام تر چیزوں کو لے کر چل رہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد میں درخت کاٹنے کی مذمت کرتے ہیں، حکومت کو اس کا جواب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات کہنا کہ 40 ہزار درخت لگادیے بےوقوف بنانے والی بات ہے، یہ کیا بات ہوئی کہ آپ درخت کاٹ دیں اور اس کی جگہ چھوٹی چھوٹی ٹہنیاں لگادیں۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی حکومت کے آرڈیننس کو منسوخ ہونا چاہیے، 15 فروری کو الیکشن ہونا چاہیے۔

آپ نے کس قیمت پر قومی اثاثے کو بیچا ہے، حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ قومی ایئر لائن کے پاس 78 لینڈنگ رائٹ موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کا بلدیاتی ایکٹ غیر جمہوری غیر آئینی ہے، پنجاب کے قانون میں ہے کہ یوسی چیئرمین بھی براہ راست عوام کے ووٹ سے منتخب نہیں ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ پنجاب میں غیر جماعتی الیکشن ہوگا، اس کے بعد یہ سینیٹ کی طرح منڈیاں لگائیں گے کہ لوگوں کو کسی پارٹی میں لے جائیں۔یہ اپنی اجارہ داری قائم کرنے کے لیے ایسا کر رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ پنجاب کے بلدیاتی قانون کو تبدیل ہونا چاہیے، پنجاب میں جماعتی بنیادوں پر الیکشن کروایا جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمان نعیم الرحمان نے

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن