Daily Mumtaz:
2026-06-02@22:23:35 GMT

ارفع کریم پنجاب کی ہر بیٹی کیلئے مثال ہیں، مریم نواز

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT

ارفع کریم پنجاب کی ہر بیٹی کیلئے مثال ہیں، مریم نواز

لاہور:(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دنیا کی سب سے کم عمر پاکستان کی مائیکروسافٹ پروفیشنل ارفع کریم کی 14ویں برسی پر پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نو سال کی عمر میں دنیا کی سب سے کم عمر مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل بننے والی ارفع کریم پنجاب کی ہر بیٹی کے لیے مثال ہیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ارفع کریم پاکستان کی ہونہار اور ذہین ترین بیٹی تھیں اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے ارفع کریم کو پاکستان کی قابلِ فخر اور باعثِ ناز بیٹی قرار دیا۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ارفع کریم کی طرح پنجاب کے بیٹے اور بیٹیاں آئی ٹی کے میدان میں مواقع حاصل کریں، اس کے لیے نواز شریف آئی ٹی سٹی پروجیکٹ لانچ کیا گیا ہے۔ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں بہترین غیر ملکی ادارے کے کیمپس قائم کر رہے ہیں تاکہ ہر بیٹی اور بیٹا ارفع کریم کی طرح آئی ٹی کے شعبے میں اعلیٰ کارکردگی دکھا سکے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ارفع کریم نے مائیکروسافٹ سرٹیفیکیشن سے آغاز کیا، اور آئی ٹی سٹی کے ذریعے نوجوان اسے عروج پر لے جائیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نواز شریف مریم نواز ا ئی ٹی کہا کہ

پڑھیں:

رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق درخواست آصف محمود ایڈووکیٹ کی جانب سےجمع کرائی گئی،جس میں ثاقب چدھڑ کےکاغذاتِ نامزدگی اور اثاثوں کی تصدیق شدہ نقول فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست گزار کےمطابق ثاقب چدھڑ کےخلاف سپیکرپنجاب اسمبلی کےپاس نااہلی کی درخواست بھی دائر کی جا چکی ہے،اس لیے ان کی رکنیت برقرار رہنےیا نہ رہنے کےمعاملے کی جانچ پڑتال کے لیےانتخابی ریکارڈ کا معائنہ ناگزیر ہے۔

ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار

درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا ہےکہ رکن پنجاب اسمبلی پرایک خاتون کومہنگی گاڑیاں،قیمتی تحائف اورجائیداد تحفےمیں دینے کے الزامات سامنے آئے ہیں،جن کی روشنی میں ان کی مالی حیثیت اور آمدن کے ذرائع کا قانونی جائزہ لینا عوامی اہمیت کا معاملہ ہے۔

درخواست گزار نےمؤقف اپنایاکہ منتخب نمائندے قانون کے تحت اپنے اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہیں، لہٰذا ثاقب چدھڑ، انکی اہلیہ اور زیرِ کفالت افراد کے تمام پرانے اور نئے اثاثوں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان کی سڑکوں کی خستہ حالی دیکھ کر شدید دکھ ہوا، نواز شریف
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
  • ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف