جوڈیشل کمیشن کی پشاور ہائیکورٹ کے 6ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز کو مستقل جج جبکہ چار ایڈیشنل ججوں کی مدت میں چھ ماہ توسیع کی منظوری دے دی ہے، کمیشن کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ اور پختونخواہ حکومت کے صوبائی وزیر شریک نہیں ہوئے۔

جوڈیشل کمیشن اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت ہوا۔کمیشن نے متعلقہ ڈیٹا فارم، سابقہ پس منظر (اینٹی سیڈنٹس)اور پیش کردہ مواد کے مکمل جائزے کے بعد اکثریت سے ایڈیشنل جج جسٹس محمد طارق آفریدی ایڈیشنل جج عبدالفیاض،ایڈیشنل جج جسٹس صلاح الدین،ایڈیشنل جج جسٹس صادق علی ، ایڈیشنل جج جسٹس سید مدثر امیر، ایڈیشنل جج جسٹس قاضی جواد احسان اللہ کو مستقل جج بنانے کی منظوری دی۔کمیشن نے جن چار ایڈیشنل ججوں کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کی منظوری دی ان میں ایڈیشنل جج جسٹس فرح جمشید، ایڈیشنل جج جسٹس انعام اللہ خان، ایڈیشنل جج جسٹس ثابت اللہ خان، ایڈیشنل جج جسٹس اورنگزیب شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان میں فلپائن کے سابق سفیر سموئل ٹی رمیل کی وفات، تعزیت کا اظہار پاکستان میں فلپائن کے سابق سفیر سموئل ٹی رمیل کی وفات، تعزیت کا اظہار آئی ایم ایف کے بغیر اور برآمدات پر منحصر معاشی گروتھ کیلئے 3 کمیٹیاں قائم وفاقی آئینی عدالت کا ارشد شریف قتل کیس جلد نمٹانے کا عندیہ لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمے میں سزائے موت پانے والے مجرم کو بری کر دیا ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم جنگ بندی کے باوجود تین ماہ کے دوران غزہ میں 100 سے زائد بچے شہید ہوگئے، اقوام متحدہ کا خوفناک انکشاف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایڈیشنل جج جسٹس جوڈیشل کمیشن کی منظوری کو مستقل

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔

اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق