ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نے کہا کہ آج ایران میں حکومت کے حق میں نکلنے والے عوامی اجتماعات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ ایرانی قوم اپنے نظام، اپنے رہبر اور اپنے نظریاتی تشخص کے ساتھ کھڑی ہے، یہ ریلیاں اس بات کا اعلان ہیں کہ ایران کو کمزور کرنے کے خواب دیکھنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں امن، انصاف اور انسانی اقدار کے تحفظ کے لیے یہ ناگزیر ہوچکا ہے، امریکی صدر کے ان اشتعال انگیز بیانات کی شدید مذمت کرتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمات قائم کئے جائیں وہ انسانیت کیلئے شدید خطرے بنتا جارہا ہے، ایران، لاطینی امریکہ کے ممالک، گرین لینڈ، ڈنمارک، نائجیریا اور حماس کے خلاف فوجی کارروائی یا سخت نتائج کی دھمکیاں طاقت کے زعم میں عالمی امن کو یرغمال بنانا امریکہ کی عالمی سامراجیت اور صہیونی عزائم کی تکمیل کے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے۔

یہ امر بھی قابلِ توجہ ہے کہ ایرانی قوم نے ہر دور میں بیرونی دباؤ، پابندیوں اور سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور آج بھی وہ اپنی خودمختاری، نظریاتی شناخت اور قومی وقار پر کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں، ایران کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جب بھی سامراجی قوتوں نے داخلی انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی، عوام نے اتحاد و یکجہتی کے ساتھ ان منصوبوں کو ناکام بنایا، عالمی برادری کو خودمختار ریاستوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی مذمت کرنی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ آج ایران میں حکومت کے حق میں نکلنے والے عوامی اجتماعات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ ایرانی قوم اپنے نظام، اپنے رہبر اور اپنے نظریاتی تشخص کے ساتھ کھڑی ہے، یہ ریلیاں اس بات کا اعلان ہیں کہ ایران کو کمزور کرنے کے خواب دیکھنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا، ایرانی عوام امن، خودداری اور آزادی کے ساتھ اپنی راہ خود متعین کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور ہر اس سازش کو مسترد کرتے ہیں جو ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی کوشش کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی اپنے اتحاد، شعور اور قربانیوں کے ذریعے ثابت کر چکی ہے کہ وہ نہ صرف اپنے وطن کی حفاظت کرنا جانتی ہے بلکہ خطے میں امن و خودمختاری کی علامت بن کر کھڑی رہنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ خاموش تماشائی بننے کے بجائے انسانیت کے تحفظ کے لیے متحد ہوں، مجرم ٹرمپ و نیتن یاہو کا احتساب یقینی بنائے جو دنیا کو جنگ، نفرت اور تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں، اگر آج انصاف نہ ہوا تو کل پوری انسانیت اس کی قیمت چکانے پر مجبور ہوگی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ہیں کہ ایران اس بات کا کے ساتھ

پڑھیں:

امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور

امریکا کے ریپبلکن اکثریتی ایوان نمائندگان (ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز) نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیاں روکنے کی ہدایت دینے والی قرارداد منظور کر لی جسے کانگریس کی جانب سے صدر ٹرمپ کے لیے ایک اور علامتی پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر حملہ ہوا تو ایران کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کردیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی

قرارداد 214 کے مقابلے میں 208 ووٹوں سے منظور ہوئی جبکہ چار ریپبلکن ارکان نے بھی ڈیموکریٹس کا ساتھ دیتے ہوئے اس کی حمایت کی۔

یہ قرارداد واشنگٹن سے تعلق رکھنے والی ڈیموکریٹ رکن پرامیلا جے پال نے پیش کی جس میں صدر ٹرمپ کو ہدایت دی گئی ہے کہ کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف امریکی مسلح افواج کی کارروائیاں بند کی جائیں۔

تاہم ماہرین کے مطابق اس قرارداد کی حیثیت زیادہ تر علامتی ہے، کیونکہ حالیہ مہینوں میں بھی کانگریس اس نوعیت کی متعدد قراردادیں منظور کر چکی ہے مگر ان کے نتیجے میں جنگی کارروائیاں نہیں رک سکیں۔

مزید پڑھیے: ایران مذاکرات کے لیے بے تاب، لیکن بامعنی بات چیت ہی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

قرارداد کی حمایت کرنے والے چار ریپبلکن ارکان میں ٹام بیریٹ (مشی گن)، برائن فٹزپیٹرک (پنسلوانیا)، وارن ڈیوڈسن (اوہائیو) اور تھامس میسی (کینٹکی) شامل ہیں۔

Today, the House PASSED my bipartisan War Powers Resolution to end the war in Iran by a vote of 214-208.

This is a big victory for the vast majority of Americans who want President Trump to end this illegal war and focus on their lives right here at home. pic.twitter.com/ZaE3NtTJdP

— Rep. Pramila Jayapal (@RepJayapal) July 23, 2026

اگرچہ ریپبلکن پارٹی کو ایوان نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں معمولی برتری حاصل ہے تاہم اس قرارداد کی منظوری کو صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر اپنی ہی جماعت کے بعض ارکان کے تحفظات کی علامت بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

ادھر امریکی سینیٹ میں بھی ایران سے متعلق ایک علیحدہ مگر ملتی جلتی قرارداد پر ووٹنگ متوقع تھی۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں مزید شدت لانے کا اعلان کیا ہے اور امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی بھی تصدیق کی ہے۔

مزید پڑھیں: ایران کو ایک امریکی فوجی کے قتل کی کئی گنا زیادہ قیمت چکانی پڑےگی، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

صدر ٹرمپ نے جمعرات کو ایران اور اس کے اتحادی یمنی حوثی گروپ کو بڑی فوجی سزا دینے کا عندیہ دیا۔ دوسری جانب، عارضی جنگ بندی کے مؤثر طور پر ختم ہونے کے 2 ہفتے بعد امریکی فوج نے ایران پر ایک اور رات فضائی حملے کیے، جس کے جواب میں ایران نے پڑوسی ممالک میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا امریکی ایوان نمائندگان ایران امریکا کشیدگی ٹرمپ کو جنگ روکنے کی ہدایت ڈیموکریٹ رکن پرامیلا جے پال ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل