بگ بیش لیگ :اعصاب شکن لمحات میں زمان خان کی شاندار گیند بازی ، آخری اوور6 رنز کا کامیابی سے دفاع
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بگ بیش لیگ کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کے فاسٹ بولر زمان خان نے اعصاب شکن لمحات میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کا پانسہ پلٹ دیا اور برسبین ہیٹ کو یادگار فتح دلا دی۔
بدھ کے روز کھیلے گئے میچ میں ہوبارٹ ہریکینز کو آخری اوور میں کامیابی کے لیے صرف 6 رنز درکار تھے، تاہم برسبین ہیٹ نے گیند زمان خان کے سپرد کی، جنہوں نے دباؤ میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔
زمان خان نے آخری اوور کا آغاز انتہائی نظم و ضبط کے ساتھ کیا، پہلی گیند پر کوئی رن نہ دیا، دوسری گیند پر صرف ایک رن بنا، جبکہ تیسری اور چوتھی گیند پر بیٹرز کو مکمل طور پر قابو میں رکھا۔ اوور کی پانچویں گیند پر اہم وکٹ حاصل کرکے انہوں نے میچ پر گرفت مزید مضبوط کر لی، جبکہ آخری گیند پر بھی صرف ایک رن دیا گیا۔
یوں زمان خان نے پورے اوور میں صرف 2 رنز دے کر 6 رنز کا کامیاب دفاع کیا اور برسبین ہیٹ کو ہوبارٹ ہریکینز کے خلاف 3 رنز سے کامیابی دلوا دی۔ ان کی اس شاندار کارکردگی نے بظاہر ہارا ہوا میچ جیت میں تبدیل کر دیا اور شائقین کرکٹ کو ایک یادگار لمحہ فراہم کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گیند پر
پڑھیں:
مالی سال 26-2025 کے اختتام پر کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جون مقرر
اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) اسلام آباد نے مالی سال 26-2025 کے اختتام کے سلسلے میں ادائیگیوں، بلوں اور کلیمز کی وصولی کے لیے اہم ڈیڈ لائنز مقرر کردی ہیں۔
اے جی پی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ آفیسرز (ڈی ڈی اوز) کو ہدایت کی گئی ہے کہ حالیہ خریداریوں اور حاصل کی گئی خدمات کے تمام کلیمز 12 جون 2026 تک لازمی طور پر جمع کرائے جائیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 12 جون 2026 تک جاری کیے گئے ٹوکنز کے تحت تمام غیر منظور شدہ بلوں اور دعوؤں کو دوبارہ جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جون 2026 مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح اے جی پی آر اسلام آباد اور اس کے ماتحت دفاتر کے زیر انتظام اسائنمنٹ اکاؤنٹس کے لیے ریلیز جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 جون 2026 ہوگی۔
اے جی پی آر نے واضح کیا ہے کہ 12 جون 2026 کے بعد اعزازیہ (ہونوریرئم) سے متعلق کوئی کلیم وصول نہیں کیا جائے گا۔
مزید برآں آف سائیکل ادائیگیوں کے حوالے سے کمپیوٹرائزڈ تبدیل شدہ اسٹیٹمنٹس صرف 11 جون 2026 تک وصول کی جائیں گی، جبکہ ان پر کارروائی عارضی طور پر 16 جون 2026 تک مکمل کر لی جائے گی۔
نوٹیفکیشن میں تمام ڈی ڈی اوز اور متعلقہ دفاتر کو تاکید کی گئی ہے کہ ادائیگیوں اور مالی معاملات میں کسی قسم کی تاخیر سے بچنے کے لیے تمام کیسز مقررہ مدت کے اندر جمع کرائے جائیں۔
اے جی پی آر نے یہ بھی آگاہ کیا ہے کہ موجودہ مالی سال سے متعلق تنخواہوں کے چیکس مالی سال کے اختتام پر زائد المعیاد (اسٹیل) تصور ہوں گے اور 30 جون 2026 کے بعد ان کے متبادل چیکس جاری نہیں کیے جائیں گے۔
ادارے نے تمام متعلقہ سرکاری دفاتر اور مالیاتی حکام پر زور دیا ہے کہ بلوں، ادائیگیوں اور کلیمز سے متعلق تمام مقررہ ڈیڈ لائنز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ مالی سال 26-2025 کے حسابات بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کیے جا سکیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آخری تاریخ مقرر کلیمز مالی سال کا اختتام وی نیوز