اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں فریقین نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستانہ اور دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبہ جات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
اسپیکر سردار ایاز صادق نے دونوں ممالک کے مابین خوشگوار تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک میں اقتصادی شعبوں، بالخصوص لائیو اسٹاک اور مائننگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان معدنی وسائل سے مالا مال ہے اور دنیا بھر کے سرمایہ کار پاکستان کے معدنی وسائل میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی میں قائم پاک۔آسٹریلیا پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان روابط کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے پاکستانی قوم کو ثابت قدم اور مہمان نواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن کی بڑی تعداد آسٹریلیا کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی سرمایہ کار پاکستان کے مائننگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں اور آسٹریلیا پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔مزید برآں، آسٹریلوی ہائی کمشنر نے پاکستان کے جمہوری نظام اور پارلیمانی اداروں کے مثر کردار کو سراہتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں قومی اسمبلی کے فعال کردار کی تعریف کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجوڈیشل کمیشن کی پشاور ہائیکورٹ کے 6ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری جوڈیشل کمیشن کی پشاور ہائیکورٹ کے 6ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری پاکستان میں فلپائن کے سابق سفیر سموئل ٹی رمیل کی وفات، تعزیت کا اظہار آئی ایم ایف کے بغیر اور برآمدات پر منحصر معاشی گروتھ کیلئے 3 کمیٹیاں قائم وفاقی آئینی عدالت کا ارشد شریف قتل کیس جلد نمٹانے کا عندیہ لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمے میں سزائے موت پانے والے مجرم کو بری کر دیا ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق آسٹریلیا کے ہائی کمشنر
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات،وزیر اعظم نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا
وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس منصوبے سے ملک میں زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور تربیت کو ان منصوبوں کا حصہ بنایا جائے۔
جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے پر بات چیت کی جارہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں
ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار