بگ بیش لیگ؛ زمان خان نے شاندار بولنگ کی بدولت اپنی ٹیم کو بظاہر ہارا ہوا میچ جیتوا دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
بگ بیش لیگ میں پاکستان کے فاسٹ بولر زمان خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو یادگار فتح دلا دی۔
بدھ کو کھیلے گئے میچ میں برسبین ہیٹ نے ہوبارٹ ہریکینز کو محض 3 رنز سے شکست دی جس میں فیصلہ کن کردار زمان خان کے آخری اوور نے ادا کیا۔
میچ کے آخری اوور میں ہوبارٹ ہریکینز کو جیت کے لیے صرف 6 رنز درکار تھے، تاہم زمان خان نے دباؤ میں غیر معمولی بولنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے عزائم خاک میں ملا دیے۔ انہوں نے اوور کی پہلی گیند ڈاٹ کرائی، دوسری گیند پر صرف ایک رن دیا جبکہ تیسری اور چوتھی گیند پر بھی بیٹرز کوئی رن نہ بنا سکے۔
مزید پڑھیںبگ بیش میں وارنر نے امپائر سے زمان خان کی شکایت لگا دی
View this post on Instagramپانچویں گیند پر زمان خان نے اہم وکٹ حاصل کر کے ہوبارٹ ہریکینز کی امیدوں پر پانی پھیر دیا جبکہ آخری گیند پر صرف ایک رن اسکور ہوا۔ اس طرح زمان خان نے آخری اوور میں صرف 2 رنز دے کر 6 رنز کا کامیابی سے دفاع کیا اور برسبین ہیٹ کو بظاہر ہارا ہوا میچ جتوا دیا۔
زمان خان کی اس شاندار کارکردگی کو شائقین کرکٹ کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے جبکہ ان کے اس اعصاب شکن اوور کو بگ بیش لیگ کے یادگار لمحات میں شمار کیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گیند پر
پڑھیں:
یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
یورپی یونین نے سرچ انجن کے شعبے میں مبینہ اجارہ داری کا غلط استعمال کرنے پر گوگل کے خلاف بڑا اقدام کرتے ہوئے کمپنی پر 89 کروڑ یورو (تقریباً ایک ارب امریکی ڈالر)کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ گوگل نے اپنی بالادست پوزیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف کمپنیوں کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اختیار کیا اور اپنی مختلف سروسز کو ناجائز برتری فراہم کی۔
یورپی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گوگل نے سرچ انجن میں اپنی مضبوط پوزیشن استعمال کرتے ہوئے شاپنگ، ٹریول، گیمز اور دیگر سروسز کو سرچ نتائج میں نمایاں جگہ دی، جبکہ حریف کمپنیوں کی سروسز کو نیچے دکھایا گیا، جس سے منصفانہ مسابقت متاثر ہوئی۔
کمیشن نے کہا کہ یہ طرزِ عمل ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ (Digital Markets Act) کی خلاف ورزی ہے، جس کے تحت بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو اپنی سروسز کے حق میں امتیازی یا جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے کی اجازت نہیں۔
یورپی کمیشن نے گوگل پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ کمپنی نے گوگل پلے اسٹور پر ایپ ڈویلپرز کو صارفین کو متبادل ادائیگی کے طریقوں سے آگاہ کرنے سے روکا، تاکہ گوگل کی سروس فیس برقرار رہے۔ کمیشن کے مطابق یہ عمل بھی ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، جس کا مقصد بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی اجارہ داری کو روکنا ہے۔
کمیشن نے گوگل کو ہدایت کی ہے کہ وہ 60 دن کے اندر فیصلے پر عملدرآمد کرے، بصورت دیگر کمپنی کو مزید جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔دوسری جانب گوگل نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی کمیشن کے اس اقدام سے یورپی صارفین اور کاروباری اداروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ یورپی یونین نے گوگل کے خلاف کارروائی کی ہو۔ 2018 میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں اجارہ داری کے الزام پر گوگل پر 4.7 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا، جبکہ 2017 میں سرچ انجن کے شعبے میں مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی پر کمپنی کو 2.8 ارب ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بعد ازاں ان مقدمات میں گوگل کی اپیلیں بھی مسترد کر دی گئی تھیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائی سے یورپی یونین اور امریکا کے درمیان تجارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، کیونکہ امریکی انتظامیہ اس سے قبل یورپی یونین کی بعض تجارتی اور ڈیجیٹل پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کر چکی ہے۔