لاہور: پنجاب حکومت نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے مشروط ماہانہ وظیفے دینے کا فیصلہ کر لیا۔پنجاب حکومت نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے کرتے ہوئے 18 سال سے کم عمر بچوں کو مزدوری سے نکالنے پر ان کے والدین کو مشروط کیش سپورٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق مالی معاونت کی فراہمی کے بعد بچوں کو تعلیم اور فنی تربیت دینے کے انتظامات کیے جائیں گے۔چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے خصوصی ٹاسک کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔ جبکہ اس حوالے سے ایک جامع اور مؤثر پلان ترتیب دیا جائے گا۔ حکومت نے چائلڈ لیبر سے متعلق موجودہ قوانین میں ترامیم کے لیے بھی سفارشات طلب کر لیں تاکہ قانون کو مزید سخت اور مؤثر بنایا جا سکے۔

دوسری جانب قائم کی جانے والی کمیٹیوں کو چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے 20 سے زائد اہم ٹاسک سونپ دیئے گئے۔ منصوبے کے تحت بچوں کی ڈیجیٹل میپنگ اور جیو ٹیگنگ کی جائے گی۔ تاکہ مزدور بچوں کی نشاندہی اور نگرانی ممکن ہو سکے۔اس کے علاوہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے خصوصی ہیلپ لائن قائم کی جائے گی۔ جبکہ متاثرہ بچوں کی بحالی کے لیے ری ہیبلیٹیشن مراکز بھی بنائے جائیں گے۔پنجاب حکومت سوشیو اکنامک سروے کے تحت مستحق والدین کو ماہانہ وظیفہ فراہم کرے گی۔ تاکہ بچوں کو مزدوری کے بجائے تعلیم کی طرف لایا جا سکے۔حکومتی حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد بچوں کے حقوق کا تحفظ، تعلیم کا فروغ اور صوبے سے چائلڈ لیبر کا مکمل خاتمہ ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے پنجاب حکومت

پڑھیں:

دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔

انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل