معرکہ حق میں کامیابی کے بعد ہمارے طیاروں کی مانگ بڑھ گئی ، وزیر اعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد ہمارے طیاروں کی مانگ بڑھ گئی ہے، کئی ممالک طیاروں کے حصول کیلئے بات کر رہے ہیں، اس سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کیساتھ ایم او یو پر سائن ہوا ہے، معاہدے سے پاکستان کی معیشت کو فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا مکمل صفایا کر کے دم لیں گے، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ تیمور ویپن کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے معاشی میدان میں کم عرصے میں بڑی پیشرفت دکھائی۔ معاشی استحکام ہم لے آئے، اب ترقی کیلئے اقدامات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سات دانش سکول بنائے جا رہے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، فہرست اڈیالہ جیل حکام کو ارسال کر دی گئی
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔