دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ضرور کامیاب ہوگا، وزیر اعظم شہبازشریف
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ضرور کامیاب ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف جنگ جیتنے کے بعد پاکستان کے لڑاکا طیاروں کی دنیا بھر میں مانگ بڑھ گئی ہے، کئی ممالک لڑاکا طیاروں کے لیے بات کر رہے ہیں، اِس سے ملک کی معیشت کو فائدہ ہوگا۔یہ بات انہوںنے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں وفاقی وزرا سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ضرور کامیاب ہو گا، اور ہم اِس لعنت کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔
شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے معاشی میدان میں کم وقت میں بہتر پیشرفت دکھائی، ہم ملک میں معاشی استحکام لے آئے ہیں، اب ہم ترقی کی جانب آگے بڑھیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے خلاف جنگ
پڑھیں:
محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
اسلام آباد میں وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیاں ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں انسدادِ دہشتگردی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے وفاقی وزیر داخلہ آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔